ریاض، سعودی عرب – سعودی عرب کے یوم الوطنی کے موقع پر ایس کے ریسٹورنٹ، ریاض میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی شامل تھی اور سعودی عوام اور حکومت کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر تقریب کا اہتمام معروف کاروباری شخصیت محمد شوکت حیات نے کیا۔ خطاب کرتے ہوئے شوکت حیات نے کہا .سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمارا فخر ہے۔ میں گزشتہ تین دہائیوں سے یہاں مقیم ہوں اور یوم الوطنی سعودی عرب کی عظیم تاریخ اور شاندار ورثے کی عکاس ہے۔
تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں حسیب گوندل، کامران اشرف، رانا عظیم، وسیم خان، ملک اشتیاق ہیرا، اور اسد عارف ملک شامل تھے۔ شرکاء نے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔





یہ تقریب نہ صرف سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی میں اضافہ کا سبب بنی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی اور تعاون کے جذبات کو بھی اجاگر کیا۔