ریاض (رانا عظیم) – سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اتحاد ٹاؤن کی جانب سے ایک شاندار اور یادگار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اتحاد ٹاؤن کے سی ای او شیخ شجاعت اللہ خان اور پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد اتحاد ٹاؤن کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالنا اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنا تھا۔
اس تقریب میں اتحاد ٹاؤن فیز 3 کے باضابطہ آغاز کا اعلان بھی کیا گیا اور شرکاء کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اپنے خطاب میں وسیم بادامی اور شیخ شجاعت اللہ خان نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن ایک قابلِ اعتماد ادارہ ہے جو ہمیشہ وعدے سے پہلے ڈیلیوری کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ٹاؤن کا مشن لوگوں کو معیاری رہائش، جدید سہولیات اور بہتر طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ شجاعت اللہ خان نے کہا “اتحاد ٹاؤن کی پالیسی ہمیشہ شفاف رہی ہے۔ ہم پہلے زمین خریدتے ہیں اور پھر عوام کو آسان اقساط پر فراہم کرتے ہیں۔ دیگر سوسائٹیز کے برعکس، جو صرف فائلوں کی مد میں پیسے لیتی ہیں اور پلاٹوں کی فراہمی میں تاخیر کرتی ہیں، اتحاد ٹاؤن اپنے منصوبے وعدے سے پہلے مکمل کر کے ڈیلیور کرتا ہے۔”
اس موقع پر حافظ محمد آصف نے بھی خطاب کیا اور اعلان کیا کہ ریاض میں جلد ہی اتحاد ٹاؤن کا باقاعدہ دفتر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے مسائل یہیں پر حل کرا سکیں۔
اپنے خطاب میں وسیم بادامی نے کہا“اتحاد ٹاؤن ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد برانڈ بن چکا ہے جو ہمیشہ وقت سے پہلے ڈیلیور کرتا ہے۔ آج ہم نے اپنے منصوبوں کی فوٹیجز دکھا کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے مکمل شدہ پروجیکٹس کامیاب رہے ہیں، اور آنے والے منصوبے ان سے بھی زیادہ کامیاب ہوں گے۔”
تقریب کو بے حد پذیرائی ملی، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور دبئی سے بھی بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ شرکاء نے اتحاد ٹاؤن کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی مستقبل کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔