مکہ مکرمہ – شاہی اعلامیہ کے مطابق، سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کے طور پر امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں آئی۔
شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کیا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی ام القری سے اسلامی فقہ میں ڈگری حاصل کی۔ آپ مسجد الحرام کے نو آئمہ کرام میں سے ایک ہیں اور 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔