جدہ – زم زم ٹو نائٹ ہوٹل کے زیرِ اہتمام پاکستان کے معروف سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کرکٹ کے شائقین اور کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران شائقین نے عبدالرزاق سے ملاقات کی اور یادگاری آٹوگراف لیے۔ اس موقع پر آرگنائزر علی ارشاد پیپو نے کہا کہ زم زم ٹو نائٹ ہوٹل ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ہیروز سے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد مکہ مکرمہ میں زم زم ٹو نائٹ ہوٹل اور گورمے بیکری کی نئی برانچ کھولی جائے گی۔ فی الحال ہماری واحد برانچ عزیزیہ میں قائم ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور برانچ موجود نہیں۔
عبدالرزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے زم زم ٹو نائٹ ہوٹل کی ضیافت اور گورمے بیکری کی مٹھائیوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں چوہدری نورالحسن گجر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عبدالرزاق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ پروگرام میں پاکستانی ٹک ٹاکر، مقامی گلوکار شان نیازی اور عدنان فخر نے اپنی پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
کمیونٹی کی بھرپور شرکت اور کرکٹ ہیرو عبدالرزاق کی موجودگی نے اس تقریب کو ایک یادگار موقع بنا دیا