جدہ:
سوشل کوآرڈینیشن کمیٹی کے زیراہتمام ایک اہم فکری اور سماجی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس و ٹیکنالوجی، جناب آفتاب احمد کھوکھر، مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
یہ پروگرام کمیٹی کے صدر جناب راجہ محمد ریاض کی میزبانی میں منعقد ہوا، جنہوں نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیٹی کے مقاصد، خدمات اور جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں ممتاز علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد معین الدین، جناب آصف بٹ، انجینئر افضل غازی، جناب نعمان تصدق، جناب ماجد، جناب عامر، جناب عثمان، اور جناب نورالحسن گجر شامل تھے۔
نشست کے دوران شرکاء نے عالمی سیاسی و سماجی حالات، بین الاقوامی تبدیلیوں اور ابھرتے ہوئے سماجی رجحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام مقررین نے سنجیدگی اور فکری گہرائی کے ساتھ اظہارِ خیال کیا، جس سے ایک علمی و فکری ماحول پیدا ہوا۔
مہمانِ خصوصی جناب آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے اختتامی خطاب میں بین الاقوامی تعلقات، سائنسی و تکنیکی تعاون، اور عالمِ اسلام کو درپیش عصری چیلنجز پر جامع اور فکرانگیز گفتگو کی۔
یہ نشست سوشل کوآرڈینیشن کمیٹی کی فکری و علمی سرگرمیوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے