Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پی آئی اے اس ماہ کے آخر تک ریاض سے کراچی کی پروازیں بحال کرے گی – ریاض کے مینجر بلال احمد
    پاکستان

    پی آئی اے اس ماہ کے آخر تک ریاض سے کراچی کی پروازیں بحال کرے گی – ریاض کے مینجر بلال احمد

    ranaazeemranaazeemنومبر 8, 2025Updated:نومبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض — ورلڈ پوائنٹ میڈیا کے رانا عظیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ریاض کے مینجر بلال احمد سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے پی آئی اے کی خدمات اور آئندہ منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔

    ورلڈ پوائنٹ میڈیا کے رانا عظیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ریاض کے مینجر بلال احمد

    بلال احمد صاحب نے بتایا کہ پی آئی اے اس ماہ کے آخر تک ریاض سے کراچی کی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، جو تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد ایک بڑی خوشخبری ہے۔
    انہوں نے کہا:  یہ فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کی خواہش اور بھرپور مطالبے پر کیا گیا ہے، اور انشاءاللہ اس مہینے کے آخر تک ریاض سے کراچی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ریاض سے ہر ہفتے پی آئی اے کی تقریباً 10 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں — لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان — کے لیے چلائی جا رہی ہیں، اور اب کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز ہونے سے یہ سلسلہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
    “انشاءاللہ کراچی کے لیے فلائٹس کے آغاز سے ریاض اور پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہو جائیں گے۔

    بلال احمد صاحب نے کہا کہ پی آئی اے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے کئی اہم خدمات انجام دے رہی ہے، جن میں سب سے نمایاں میّتوں کو مفت پاکستان بھیجنے کی سہولت ہے۔
    انہوں نے کہا: “عام طور پر میّت کو پاکستان بھجوانے کے اخراجات تین سے چار ہزار ریال تک ہوتے ہیں، لیکن پی آئی اے یہ سہولت بالکل مفت فراہم کرتی ہے۔ ہم ہر سال لاکھوں ریال خرچ کرتے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹی کو کسی قسم کی مالی یا انتظامی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ 2023 میں پی آئی اے نے 625 میّتیں پاکستان بھجوائیں، 2024 میں 525، اور 2025 میں اب تک 325 میّتیں وطن واپس پہنچا چکی ہے۔ بلال احمد صاحب نے کہا، ہمیں اپنی قومی ایئرلائن پر فخر ہونا چاہیے، جو ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے — چاہے کوئی ایمرجنسی ہو، میڈیکل ضرورت ہو یا کسی اور نوعیت کا مسئلہ، پی آئی اے ہمیشہ خدمت کے لیے تیار ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے تمام مسافروں اور کمیونٹی کے افراد کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے ہمیشہ پی آئی اے پر اعتماد کیا۔
    انہوں نے کہا، یہی اعتماد اور محبت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اپنی خدمات کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو فخر ہو کہ پی آئی اے ان کی اپنی قومی ایئرلائن ہے۔
    آخر میں پی آئی اے ریاض کے مینجر بلال احمد نے میڈیا کے نمائندوں کو ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

     

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز اُن تمام افراد کے لیے ہے جو بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی اور قومی اداروں کے درمیان مثبت تعلق کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

    #PIA Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #SaudiMinistryOfCulture #SaudiMinistryOfCulture
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Article“ہم پوری لگن کے ساتھ ایک ایسے ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں جو اسلامی دنیا کے شایانِ شان ہو — اتحاد، بہترین کارکردگی اور دوستی کا جشن۔” — شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل
    Next Article ریاض میں بین الاقوامی فلمی تنقید کانفرنس کا اختتامی مرحلہ شروع
    ranaazeem

    Related Posts

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان فروری 3, 2026

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں پاکستانی صحافیوں سے…

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.