Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    نومبر 11, 2026

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026

    ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندوں کی خدمات کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت
    پاکستان

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    ranaazeemranaazeemنومبر 11, 2026Updated:نومبر 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض ( رانا عظیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے الدرعیہ کی تاریخ، ثقافت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے تخلیق کردہ 18 فن پاروں کی منفرد نمائش پیش کی۔ الدرعیہ کو سعودی ریاست کا تاریخی مرکز اور جائے آغاز ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔

    تقریب میں شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اسلامی فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد (IMCTC) کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی مشنز کے اعلیٰ حکام، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور پاکستانی و سعودی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سفیر احمد فاروق کے مطابق الدرعیہ کی تاریخ اور ثقافتی ورثے پر مبنی یہ فن پارے ایک طویل تخلیقی سفر کا نتیجہ ہیں۔ اس منصوبے کا آغاز 2023 میں ہوا اور تین سال کی محنت کے بعد اسے مکمل کیا گیا۔ سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ اس تخلیقی کام کو جاری رکھنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ رہا۔

    ان فن پاروں میں الدرعیہ کے تاریخی مقامات، وادی حنیفہ اور بالخصوص الطریف تاریخی علاقے کو نمایاں کیا گیا ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ ان مقامات کی تاریخی اہمیت، فنِ تعمیر اور ثقافتی شناخت نے سفیر احمد فاروق کو اس تخلیقی منصوبے کی جانب راغب کیا۔

    سفیر احمد فاروق

    سفیر احمد فاروق نے بتایا کہ الدرعیہ کی تاریخ اور ورثے کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششیں بھی ان کے لیے خاص طور پر متاثر کن رہیں۔ بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورِ گورنری، جب وہ ریاض ریجن کے گورنر تھے، کے دوران تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور ترقی کے اقدامات نے انہیں اس موضوع پر کام کرنے کی ترغیب دی۔

    شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود

    مہمانِ خصوصی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ تعلق مضبوطی سے قائم رہے گا۔

    شہزادہ سلطان بن سلمان نے الدرعیہ کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی علاقے کی ترقی، تحفظ اور عالمی سطح پر اس کی شناخت اجاگر کرنے کے عمل سے ان کا تعلق تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے سفیر احمد فاروق کے ساتھ سعودی عرب کے ایک اور تاریخی علاقے کے دورے کی تجویز کا بھی ذکر کیا۔

    تقریب میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا کہ فن، ثقافت اور تاریخ صرف تخلیقی اظہار کے ذرائع ہی نہیں بلکہ مختلف قوموں کے درمیان قربت، باہمی احترام اور بہتر تفہیم پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سفیر احمد فاروق کی یہ کاوش روایتی سفارتی سرگرمیوں سے آگے بڑھ کر دونوں ممالک کے ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

    یہ نمائش سعودی عرب کے تاریخی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوستی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleیورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026

    ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندوں کی خدمات کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 29, 2026

    البانیہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے چارٹر پر دستخط کر دیے، یورپ اور ڈیجیٹل مارکیٹس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم

    اکتوبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان نومبر 11, 2026

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    ریاض ( رانا عظیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق…

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026

    ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندوں کی خدمات کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.