جدہ فرینڈز گروپ کے سینئر رکن شعیب گوندل کی میزبانی میں طائف میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں گروپ کے اراکین، سیاسی رہنماؤں اور معزز سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
معزز مہمانوں میں چوہدری اظہر عباس وڑائچ (سابق مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب)، رشید بٹ (سابق صوبائی اسمبلی امیدوار)، صاحب رانجھا، حاجی عرفان، واسق وڑائچ کے علاوہ چوہدری زاہد گجر، ملک عمر فاروق، میاں طارق، چوہدری مصطفی گجر، چوہدری نورالحسن گجر، کاشف شہزاد، اعجاز احمد، محمد عابد، عمر گجر، نصراللہ گوندل، بابر بٹ، عبدالغنی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
میزبان شعیب گوندل نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانِ خصوصی کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے جدہ فرینڈز گروپ خصوصاً شعیب گوندل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ طائف کے خوشگوار موسم اور دوستوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
تقریب میں لائیو باربی کیو اور روایتی کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ حاضرین نے شعیب گوندل کی شاندار مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس تقریب کو کمیونٹی کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی شاندار کاوش قرار دیا۔