ریاض-سعودی عرب میں مقیم ممتاز بزنس مین محمد وقاص احمد کی جانب سے ریاض میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک شاہد اعوان اور امریکہ سے آئے چوہدری جواد گجر کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
مہمانان میں ملک فیصل، لالا سلمان خان، ملک فہد، حسیب گوندل، حمزہ عباس، ملک اشتیاق ہیرا، عمران اعوان اور دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔
اپنے خطابات میں مہمانانِ خصوصی نے سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی کی بے شمار گنجائش موجود ہے جس سے پاکستانی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شرکاء نے پاک–سعودی نئے دفاعی معاہدے اور کامیاب سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا۔
تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید گہرے ہوں اور دونوں ممالک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر یکساں طور پر گامزن رہیں