ریاض: ورلڈ ای ایس جی سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہرین، رہنماؤں اور تنظیموں نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ESG) کے اہداف پر گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پائیدار ترقی، کاربن کے اخراج میں کمی اور جدت کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانا تھا۔


پاکستانی کمپنی کی نمائندگی عدنان رفیق احمد اور انجینئر جویریہ اسد نے کی، جنہوں نے اپنی پریزنٹیشن میں آئی ڈی ای سی ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق روایتی ایئر کنڈیشنگ سسٹمز توانائی کے ضیاع اور کاربن کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں، جبکہ آئی ڈی ای سی ماحول دوست اور توانائی کی بچت پر مبنی جدید ٹھنڈک کا حل فراہم کرتی ہے۔
عدنان رفیق احمد نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ESG اور DSG پر تحقیق اور عملی اقدامات کریں تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں ESG اور DSG ماڈلز تیزی سے اپنائے جا رہے ہیں، اور ماہرین کے مطابق مستقبل میں ان کی طلب مزید بڑھے گی۔ آج کی تیاری ہی کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
پاکستانی وفد میں حنیق صاحب، عدنان رفیق احمد بطور موڈریٹر اور جویریہ اسد بطور اسپیکر شامل تھے۔