ریاض (رانا عظیم) — سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "فن اینڈ فیئر” کے نام سے ایک رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھرپور ثقافتی رنگ بکھرے نظر آئے۔

تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز پیش کیں، جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔

چیف آرگنائزر نازیہ زہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرام ایشیائی ثقافت اور روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بیرونِ ملک پاکستانی خواتین اپنی ثقافت اور شناخت کو فخر کے ساتھ زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں معروف گلوکاروں زینا، شہزائل علی، مالنی اور بسام نے اپنی خوبصورت آوازوں کا جادو جگایا، جبکہ نویا ڈانس اکیڈمی کے پرفارمنسز نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔

شرکاء نے کہا کہ “فن اینڈ فیئر” نہ صرف تفریح کا ذریعہ تھا بلکہ یہ ایشیائی ثقافت، ہم آہنگی اور خواتین کی شمولیت کا بھی ایک شاندار مظہر تھا۔
آخر میں نازیہ زہیر اور ان کی ٹیم کو اس کامیاب ثقافتی ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

