Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پروٹیکٹر ویزہ رکھنے والوں کو کسی پاکستانی ایئرپورٹ سے آف لوڈ نہیں کیا جائے گا: ایم ڈی او پی ایف
    انٹرٹینمینٹ

    پروٹیکٹر ویزہ رکھنے والوں کو کسی پاکستانی ایئرپورٹ سے آف لوڈ نہیں کیا جائے گا: ایم ڈی او پی ایف

    ranaazeemranaazeemدسمبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں کے ویزے پروٹیکٹر سسٹم کے تحت مکمل ہوچکے ہیں، انہیں پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے سے آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

    ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضال بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملکی معیشت میں ان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسی سوچ کے تحت حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک جانے والے افراد کے لیے مہارت افزائی کے پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں، تاکہ پاکستانی محنت کش عالمی سطح پر بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ ان پروگرامز کے تحت او پی ایف ہر سال تقریباً پانچ ہزار افراد کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔

    ایم ڈی او پی ایف نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک مؤثر طریقۂ کار نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت پروٹیکٹر ویزہ رکھنے والوں کو آف لوڈ نہ کرنے کے فیصلے پر عملی طور پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کے لیے امدادی رقم تین لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو چھ لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

    تقریب میں شریک کمیونٹی شخصیات شیخ سعید احمد، محمودالحق ڈوگر، عدنان اقبال بٹ، احسن عباسی، وسیم ساجد، ڈاکٹر کنول انیس، سید ثاقب زبیر، مشتاق بلوچ، ذکاءاللہ محسن، وقار نسیم وامق اور دیگر نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرکے اور سہولیات فراہم کرکے انہیں مزید متحرک بنایا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب اور جنت حسین نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleعون چوہدری کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی
    Next Article سعودی نیشنل پویلین کی آرٹیجیانو اِن فیرا 2025 میں شرکت کا اختتام
    ranaazeem

    Related Posts

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں عظمت اور کامیابی کے 30 سال کا جشن

    جون 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025
    أخبار خاصة
    ٹرینڈنگ جون 16, 2026

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی…

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.