Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » سعودی عرب میں تعینات پی آئی اے کے سینئر افسر شکیل احمد سے ملاقات: پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ وابستگی کا اعادہ
    پاکستان

    سعودی عرب میں تعینات پی آئی اے کے سینئر افسر شکیل احمد سے ملاقات: پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ وابستگی کا اعادہ

    ranaazeemranaazeemجنوری 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سینئر افسر شکیل احمد، منیجر سینٹرل پروونس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض — پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سینئر افسر شکیل احمد، منیجر سینٹرل پروونس، سے معروف جرنلسٹ رانا عظیم نے ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کی خدمات، درپیش چیلنجز اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ادارے کی وابستگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر شکیل احمد نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے پی آئی اے سے وابستہ ہیں اور ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پی آئی اے کے تقریباً تمام مارکیٹنگ اور آپریشنل سیکشنز میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر بھی طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں، خصوصاً کورونا وبا کے مشکل دور میں پاکستانی مسافروں کی خدمت کا موقع ملا۔

    انہوں نے کووڈ-19 کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مسافروں کو 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازم تھا، بصورت دیگر ویزے اور اجازت نامے منسوخ ہونے کا خدشہ تھا۔
    انہوں نے کہا، “یہ ایک بڑا چیلنج تھا، مگر پی آئی اے نے ہمیشہ کی طرح اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا۔ دیگر روٹس کی پروازیں ری شیڈول کر کے اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں چلائی گئیں تاکہ مسافروں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔”

    شکیل احمد نے مزید بتایا کہ انہوں نے راولپنڈی میں سیلز منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جہاں ان کی ذمہ داریوں میں کھاریاں، میرپور، سکردو، گلگت اور مظفرآباد جیسے علاقے شامل تھے۔
    انہوں نے کہا، “پی آئی اے جہاں بھی کام کرتی ہے، پاکستانی عوام سے اس کا تعلق مضبوط رہتا ہے۔”

    انہوں نے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ریاض، سعودی عرب میں انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جن کے تحت وہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں۔
    ملاقات کے اختتام پر شکیل احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی اے آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور صحافی برادری کے ساتھ روابط مزید مستحکم کیے جائیں گے۔

    @MOCSaudi (Arabic); @MOCSaudi_En (English) | Instagram @mocsaudi #JohnnyDepp #SaudiFilmConfex #EdwardScissorhands #JohnnyDeppBestActor #JohnnyDeppIsALegend #JohnnyDeppIsLoved #PIA Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleمسلیہ پروگرام کا تاریخی ضلع العدویحرہ میں آغاز، بچوں کو درعیہ کے ماضی سے جوڑنے کی نئی کاوش
    Next Article وادیِ حنیفہ کے سب سے بڑے معاون وادی صفّار کے دلکش نظاروں کے ساتھ، تاریخی درعیہ میں پروگرام منزال اپنے نئے اور منفرد انداز کے ساتھ واپس آ گیا ہے، جو فطرت، تاریخ اور سعودی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
    ranaazeem

    Related Posts

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان فروری 3, 2026

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں پاکستانی صحافیوں سے…

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.