Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور اوورسیز کمیونٹی کا پاسپورٹ تحفظ و سافٹ اسکلز اصلاحات پر اعتماد
    پاکستان

    سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور اوورسیز کمیونٹی کا پاسپورٹ تحفظ و سافٹ اسکلز اصلاحات پر اعتماد

    ranaazeemranaazeemجنوری 29, 2026Updated:جنوری 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض:
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری سجاد علی نے کیا، جبکہ امریکہ سے تشریف لائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر سعید احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سعودی عرب میں مقیم عہدیداران، پارٹی کارکنان اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ پروٹیکٹر کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور اس میں سافٹ اسکلز ٹریننگ کو شامل کرنے کا اقدام نہایت قابلِ تحسین ہے۔ ان اقدامات سے بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی ہنرمند افراد کو جدید مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے، جس سے نہ صرف انہیں بہتر روزگار حاصل ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی اصلاحات بہت پہلے متعارف ہونی چاہئیں تھیں تاکہ پاکستانی افرادی قوت بیرونِ ملک جدید اسکلز سیکھ کر بہتر ملازمتیں حاصل کر سکے اور ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری سجاد علی,پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر سعید احمد

    تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، چوہدری سجاد علی، مخدوم امین تاجر، وسیم ساجد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔

    آخر میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

    Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس، وفاقی وزیر نے پاکستان کی لیبر تیاری اور عالمی تعاون کو اجاگر کیا
    Next Article کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 4, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    3 اگست سے شروع ہونے والی نمائش میں عرب دنیا کے ممتاز معاصر فنکاروں کے…

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.