سعودی دارالحکومت ریاض میں نئے پاکستانی ریسٹورنٹ سالٹ پیپر ولیج کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ ریسٹورنٹ کی خاص بات اس کا بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ خوبصورت ایمبیئنس اور متنوع مینیو ہے، جس میں پاکستانی، چائنیز، باربی کیو اور خصوصی فِش ڈشز شامل ہیں۔

ریسٹورنٹ کا افتتاح پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے چیئرمین منیر احمد شاد اور ریسٹورنٹ کے مالک محمد عاطف غنی نے کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ریسٹورنٹ کے معیار، ذائقے اور ماحول کو بھرپور سراہا اور اسے ریاض میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔

ریسٹورنٹ کے مالک محمد عاطف غنی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ معیاری آئل اور اعلیٰ کوالٹی کے اجزاء استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ پاکستانی کھانوں کو ایک مضبوط برانڈ کے طور پر بیرونِ ملک متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ خوبصورت ایمبیئنس اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پاکستانی فوڈ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ان کی چار برانچز فعال ہیں اور ان سب کا بنیادی مقصد معیاری کھانا اور بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد کے موقع پر ایسا فیملی فرینڈلی اور معیاری ریسٹورنٹ کمیونٹی کے لیے خوش آئند ہے، جہاں اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھ کر پاکستانی ذائقوں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے سالٹ پیپر ولیج کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

