Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    جولائی 27, 2026

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » دو دوستوں کی ایک متاثر کن کامیابی کی کہانی سامنے آئی ہے، جنہوں نے ایک سادہ گھریلو ذائقے کو بین الاقوامی فوڈ برانڈ "بنوں پلاؤ” میں تبدیل کر دیا
    پاکستان

    دو دوستوں کی ایک متاثر کن کامیابی کی کہانی سامنے آئی ہے، جنہوں نے ایک سادہ گھریلو ذائقے کو بین الاقوامی فوڈ برانڈ "بنوں پلاؤ” میں تبدیل کر دیا

    ranaazeemranaazeemاپریل 15, 2026Updated:اپریل 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: دو دوستوں کی ایک متاثر کن کامیابی کی کہانی سامنے آئی ہے، جنہوں نے ایک سادہ گھریلو ذائقے کو بین الاقوامی فوڈ برانڈ "بنوں پلاؤ” میں تبدیل کر دیا۔

    یہ کہانی ہے عبدالجبار اور ہاشم کیانی کی، جنہوں نے ایک خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔ عبدالجبار، جو دبئی میں پیدا ہوئے، اور ہاشم کیانی، جو برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایک موقع پر پاکستان گئے جہاں بنوں کے علاقے میں عبدالجبار کے گھر پر ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس دعوت میں پیش کیے گئے روایتی پاکستانی کھانوں نے ہاشم کیانی کو بے حد متاثر کیا۔

    اسی لمحے دونوں دوستوں نے فیصلہ کیا کہ اس منفرد گھریلو ذائقے کو باقاعدہ کاروبار میں تبدیل کیا جائے۔ یوں "بنوں پلاؤ” کے نام سے ایک پاکستانی فوڈ برانڈ کی بنیاد رکھی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر میں مقبول ہو گیا اور آج اس کی تقریباً 22 برانچز قائم ہو چکی ہیں۔

    کامیابی کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں دوستوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ 2024 سے 2025 کے دوران تمام قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد 2025 میں ریاض میں پہلی برانچ کا آغاز کیا گیا، جسے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔ سعودی، عرب، پاکستانی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی سمیت مختلف قومیتوں کے افراد اس منفرد ذائقے کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    عبدالجبار اور ہاشم کیانی کا کہنا ہے "ہم نے بنوں میں ایک سادہ گھریلو کھانے سے یہ سفر شروع کیا تھا، اور آج الحمدللہ ہم ایک کامیاب برانڈ بن چکے ہیں۔ ریاض میں ہماری یہ پہلی برانچ ہے اور ہم جلد ہی سعودی عرب کے دیگر شہروں میں مزید برانچز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”

    انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں برطانیہ میں بھی اس برانڈ کو متعارف کروایا جائے گا تاکہ پاکستانی ذائقہ عالمی سطح پر پہنچایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں "بنوں پلاؤ” کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی کھانے بھی متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں پاکستانی کڑاہی، مٹن روش، خصوصی نان اور روٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سفید سوجی کا حلوہ بھی مینو کا حصہ بنایا گیا ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    یہ کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ اگر جذبہ، محنت اور ایک مضبوط آئیڈیا ہو تو ایک چھوٹا سا خواب بھی عالمی کامیابی میں بدل سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض: مجلس پاکستان کے وفد کی ویلفیئر اتاشی سے ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل زیر بحث
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسولؐ پر حاضری، پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں
    ranaazeem

    Related Posts

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    جولائی 27, 2026

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان جولائی 27, 2026

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    جدہ: پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان، سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز…

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.