Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری انتقال کر گئے، اردو ادب کی ایک عہد ساز شخصیت رخصت
    پاکستان

    ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری انتقال کر گئے، اردو ادب کی ایک عہد ساز شخصیت رخصت

    ranaazeemranaazeemاپریل 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض  — علم و ادب کا ایک درخشاں باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ سعودی عرب میں طویل عرصہ سے مقیم ہر دلعزیز ادبی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر سعودی عرب، پاکستان اور دنیا بھر سے مختلف سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات اور تنظیموں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ڈاکٹر ریاض چوہدری نے اپنی زندگی ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کا بنیادی تعلق جہلم سے تھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کیا جبکہ امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیمی مراحل مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ملازمت اختیار کی اور بعدازاں سعودی عرب منتقل ہوگئے، جہاں وہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، کنگ عبدالعزیز لائبریری اور کنگ فہد لائبریری میں تعینات رہے۔ سعودی عرب میں وہ پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

    انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ گزشتہ 42 برسوں سے وہ شعراء و ادباء کی معروف تنظیم عالمی حلقۂ فکر و فن سے وابستہ رہے اور بطور چیئرمین انہوں نے ادب کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ مشاعروں کے انعقاد اور اردو ادب کی ترویج ان کی پہچان تھی۔ ان کے دو شعری مجموعوں سمیت دیگر کتب بھی شائع ہوئیں، جن میں سعودی حکومت کی جانب سے دو پروفیشنل کتب کا اجرا بھی شامل ہے۔

    سفارت خانہ پاکستان اور کمیونٹی کے درمیان بھی ان کا مقام منفرد رہا۔ وہ سعودی عرب کی معروف سماجی تنظیم مجلسِ پاکستان کے بھی رکن تھے۔ گزشتہ چند برسوں سے وہ امریکہ میں مقیم تھے جہاں انہوں نے عالمی حلقۂ فکر و فن کے زیر اہتمام متعدد ادبی تقریبات کا انعقاد کیا۔ امریکہ میں قیام کے باوجود ان کا سعودی عرب آنا جاری رہا اور ریاض پہنچتے ہی ادبی محافل کا انعقاد ان کی اولین ترجیح ہوتی تھی۔

    انہوں نے نہ صرف اپنے قلم کے ذریعے ادب کی خدمت کی بلکہ مالی طور پر بھی ادبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی۔ اس کے علاوہ وہ سماجی اور فلاحی بہبود کے کاموں میں بھی پیش پیش رہے۔

    دو ہفتے قبل وہ امریکہ سے سعودی عرب آئے تھے اور اپنے بیٹے کے ہاں مقیم تھے۔ گزشتہ روز اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    مرحوم کی نمازِ جنازہ بدھ کو ریاض میں ادا کی جائے گی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #SaudiMinistryOfCulture #SaudiMinistryOfCulture
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا کی جانب سے ریاض میں سینئر صحافی سینئر صحافی اور پاک میڈیا فورم کے نائب صدر رانا عظیم کے جنم دن کی پروقار تقریب.
    Next Article پاکستانی فنانس کمیونٹی کا ریاض میں ذہنی صحت کے موضوع پر اہم اجتماع
    ranaazeem

    Related Posts

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025
    أخبار خاصة
    ٹرینڈنگ جون 16, 2026

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی…

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.