Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین
    Uncategorized

    ریاض میں ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین

    ranaazeemranaazeemاپریل 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض :
    پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں جدہ سے تشریف لانے والے سابق مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ اور چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر شامل تھے۔

    تقریب کے میزبان سینیئر لیگی رہنما چوہدری خادم حسین بجاڑ نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کمیونٹی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔

    اس موقع پر سینیئر لیگی رہنما خالد اکرم رانا، چوہدری عبدالمجید گجر، چوہدری ناصر محمود آرائیں، سینیئر صحافی عثمان منظور، اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی خارجہ پالیسیوں کو سراہا۔

    مہمانانِ خصوصی چوہدری اظہر عباس وڑائچ اور چوہدری نورالحسن گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض میں ملنے والی محبت قابلِ فخر ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے، جبکہ ان کی پالیسیوں کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی پاسپورٹ کے وقار میں بھی بہتری آئی ہے۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان سفارتی کوششوں کو پاکستان کی دانشمندانہ خارجہ پالیسی کا مظہر قرار دیتے ہوئے حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleعدیل اکرم جسپال — جدوجہد سے کامیابی تک کا سفر
    Next Article پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا کی جانب سے ریاض میں سینئر صحافی سینئر صحافی اور پاک میڈیا فورم کے نائب صدر رانا عظیم کے جنم دن کی پروقار تقریب.
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    بہاولنگر سے رکنِ صوبائی اسمبلی کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ کی یارانِ جدہ آفس آمد، پرتپاک استقبال

    اگست 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 4, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    3 اگست سے شروع ہونے والی نمائش میں عرب دنیا کے ممتاز معاصر فنکاروں کے…

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.