Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » سعودی ذائقے، مہمان نوازی اور روایتی پکوانوں کے ساتھ "ٹیسٹ آف سعودی کلچر” کی لندن واپسی
    ٹرینڈنگ

    سعودی ذائقے، مہمان نوازی اور روایتی پکوانوں کے ساتھ "ٹیسٹ آف سعودی کلچر” کی لندن واپسی

    ranaazeemranaazeemجون 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض،  – سعودی وزارتِ ثقافت کے تحت قائم گیارہ خصوصی کمیشنز میں سے ایک، سعودی کلینری آرٹس کمیشن مسلسل چوتھے سال لندن کے معروف فوڈ فیسٹیول Taste of London میں شرکت کرے گا، جہاں وہ 17 سے 21 جون 2026 تک ریجنٹس پارک میں سعودی ثقافت کے منفرد ذائقے پیش کرے گا۔

    "ٹیسٹ آف سعودی کلچر” پویلین زائرین کو سعودی کھانوں کی ایک دلکش اور یادگار دنیا میں لے جائے گا، جہاں وہ روایتی پکوانوں کا ذائقہ چکھ سکیں گے، جدید سعودی مصنوعات سے متعارف ہوں گے اور سعودی مہمان نوازی کا عملی تجربہ حاصل کریں گے۔

    یہ پویلین سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی متنوع غذائی روایات اور ان کی منفرد اجزاء کو اجاگر کرے گا، جن میں سعودی قہوہ، کھجوریں، مٹھائیاں، چائے، اسٹریٹ فوڈ اور دھیمی آنچ پر تیار کیے جانے والے خصوصی پکوان شامل ہیں۔

    پویلین کی خاص توجہ کا مرکز لائیو کوکنگ ایریا ہوگا، جہاں سعودی شیف روایتی کھانے تیار کرتے ہوئے ان کی تیاری کے طریقوں اور منفرد ذائقوں سے حاضرین کو روشناس کرائیں گے۔ ان پکوانوں میں روایتی حنیذ، مشہور بلیلا اور خستہ سبزیوں سے تیار کردہ مطبق شامل ہوں گے۔

    مشروبات کے حصے میں سعودی ذائقوں سے متاثرہ خصوصی ڈرنکس پیش کی جائیں گی، جن میں آم کا موک ٹیل شامل ہوگا جس میں سعودی عرب کے علاقے حائل کی روایتی مرچ سرار حائلی کا منفرد ذائقہ شامل ہوگا۔ جبکہ آئس کریم اسٹیشن پر کلیجہ اور شہدِ سدر جیسے مقامی ذائقے پیش کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ پویلین میں سعودی خوراک اور دستکاری سے وابستہ منتخب برانڈز کی نمائش بھی ہوگی، جن میں مٹی کے برتن، عطور، چاکلیٹ، کھجوریں، چائے، قہوہ، خشک میوہ جات اور گریاں شامل ہوں گی۔ زائرین کو سعودی ثقافت کی جھلک پیش کرنے والی منفرد مصنوعات خریدنے کا بھی موقع ملے گا۔

    "ٹیسٹ آف سعودی کلچر” پویلین لندن کے قلب میں سعودی دسترخوان کی روایات، اجزاء، مہمان نوازی اور ثقافتی اقدار کو عالمی ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے سعودی کھانوں اور جدید غذائی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    @MOCSaudi (Arabic); @MOCSaudi_En (English) | Instagram @mocsaudi
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاک سعودی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے وفد کا لاہور پریس کلب کا دورہ
    Next Article پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں عظمت اور کامیابی کے 30 سال کا جشن
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 4, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    3 اگست سے شروع ہونے والی نمائش میں عرب دنیا کے ممتاز معاصر فنکاروں کے…

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.