Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    نادي سباقات الخيل نے "میدان” ایپ کے ساتھ گولڈ اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل شراکت داری کا معاہدہ کر لیا

    اگست 6, 2026

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    اگست 5, 2026

    شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کپ کو شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز ریس تقریب کے نمایاں مقابلوں میں شامل کر لیا گیا

    اگست 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود کا وفد کے ہمراہ سوڈان کا کاروباری دورہ جاری، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر اہم ملاقات
    پاکستان

    صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود کا وفد کے ہمراہ سوڈان کا کاروباری دورہ جاری، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر اہم ملاقات

    ranaazeemranaazeemجون 22, 2026Updated:جون 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    خرطوم (نورالحسن گجر ): صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں پاکستانی سرمایہ کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں سوڈان کے کاروباری دورے پر ہے، جہاں وفد نے سوڈان کے وزیرِ معدنیات نور الدائم محمد احمد طہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور مشترکہ کاروباری مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    سوڈان کے وزیرِ معدنیات نور الدائم محمد احمد طہ نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالا مال ملک ہے، جہاں سونا، تانبا اور دیگر قیمتی معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو مائننگ، معدنیات کی پروسیسنگ اور گولڈ ریفائنری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ سوڈان کی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور سرمایہ کار 100 فیصد ملکیت کے ساتھ اپنے منصوبے قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے تمام مراحل میں معاونت فراہم کرے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول میسر آ سکے۔

    اس موقع پر صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود نے سوڈان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار معدنیات، توانائی اور ویلیو ایڈیشن انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیرِ معدنیات نور الدائم محمد احمد طہ نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان اور سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے تاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

    ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں مستقبل میں معدنیات، توانائی اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleادبی تخیل: ناز خیالوی کی کتاب "لہو کے پھول” پر تنقیدی نشست
    Next Article ریاض میں ٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، سابق پاکستانی بین الاقوامی کرکٹرز اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کی شرکت.
    ranaazeem

    Related Posts

    نادي سباقات الخيل نے "میدان” ایپ کے ساتھ گولڈ اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل شراکت داری کا معاہدہ کر لیا

    اگست 6, 2026

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    اگست 5, 2026

    شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کپ کو شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز ریس تقریب کے نمایاں مقابلوں میں شامل کر لیا گیا

    اگست 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 6, 2026

    نادي سباقات الخيل نے "میدان” ایپ کے ساتھ گولڈ اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل شراکت داری کا معاہدہ کر لیا

    ریاض: سعودی عرب کے نادي سباقات الخيل (ہارس ریسنگ کلب) نے "میدان” ایپ کے ساتھ…

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    اگست 5, 2026

    شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کپ کو شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز ریس تقریب کے نمایاں مقابلوں میں شامل کر لیا گیا

    اگست 5, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.