Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    عرب دنیا میں پہلی بار انسانی انداز کی مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل رپورٹر ’صباح‘ کی شاندار پیشکش

    ستمبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
    پاکستان

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    ranaazeemranaazeemاگست 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جدہ: (نورالحسن) اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد، فیملیز اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغموں، بچوں کی خوبصورت پرفارمنس، تقاریر، ٹیبلوز اور مختلف ثقافتی پروگراموں نے سماں باندھ دیا، جبکہ بچوں کی شاندار فنکارانہ صلاحیتوں کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔

    تقریب کی صدارت OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے کی، جبکہ میزبانی کے فرائض علی احمد نے انجام دیے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی اکیڈمک پرنسپل صدیقہ مقصود ملک تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے تمام مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے OPVG کی کمیونٹی اور فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب چیئرمین و بانی OPVG ابرار احمد کی ہدایت پر منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنا فورم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    مہمانانِ خصوصی چوہدری شفقت محمود اور صدیقہ مقصود ملک نے OPVG کی رضاکارانہ کمیونٹی خدمات، انتھک محنت اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور فورم کی فلاحی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نورالحسن گجر، چیئرمین کبابش آرٹ کونسل علی خورشید ملک، چوہدری محمد طارق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوبصورت اور بامقصد تقریب کے انعقاد پر OPVG کی انتظامیہ کو سراہا اور فورم کی فلاحی و کمیونٹی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    تقریب کا ایک نمایاں حصہ بچوں کی شاندار پرفارمنس تھی۔ بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ خصوصاً بچیوں کی تیاری، نظم و ضبط اور خوبصورت انداز میں پیش کی جانے والی پرفارمنس کو شرکاء نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر فورم کی سینئر رکن اور معروف سوشل ایکٹوسٹ صفیہ زوہیب علی کو بچوں کی تیاری اور شاندار پرفارمنس میں خصوصی کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    تقریب کے اختتام پر منتظمین گل شہزاد جدون، علی احمد، نعیم اختر، کاشف رزاق، راشد محمود اور سلیمان بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں۔

    بعد ازاں شرکاء نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

    #OPVG Remove term: #jcsa #jcsaRemove term: #Jockey Club of Saudi Arabia #Jockey Club of Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت
    Next Article رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    ریاض میں سفیرِ ایتھوپیا کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ

    ستمبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اکتوبر 2, 2026

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    ریاض،: پروفیشنل فائٹرز لیگ (PFL) کے سیمی فائنل میں حصہ لینے والے فائٹرز نے کل…

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    عرب دنیا میں پہلی بار انسانی انداز کی مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل رپورٹر ’صباح‘ کی شاندار پیشکش

    ستمبر 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.