Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    عرب دنیا میں پہلی بار انسانی انداز کی مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل رپورٹر ’صباح‘ کی شاندار پیشکش

    ستمبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت
    انٹرٹینمینٹ

    ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت

    ranaazeemranaazeemاگست 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرپرستِ یوتھ فورم سید ثاقب زبیر، معروف سماجی شخصیت غنی صدیقی، صدر یوتھ فورم ابراہیم جٹ، پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین، نوجوانوں، سماجی شخصیات، صحافتی برادری اور اہلیانِ ریاض کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران پاکستانی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں نے ماحول کو قومی جوش و جذبے سے بھر دیا۔ شرکاء نے تحریکِ آزادی، قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

    سرپرستِ یوتھ فورم سید ثاقب

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرستِ یوتھ فورم سید ثاقب زبیر نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، محبت اور فخر ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے دل ہمیشہ وطنِ عزیز کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی نوجوانوں اور کمیونٹی کی بڑی تعداد میں جشنِ آزادی میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن سے محبت نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں تعلیم، محنت، بہترین کردار اور اتحاد کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    صدر یوتھ فورم ابراہیم جٹ

    صدر یوتھ فورم ابراہیم جٹ نے اپنے خطاب میں جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے اہلیانِ ریاض، پاکستانی کمیونٹی، نوجوانوں اور صحافتی برادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کی بڑی تعداد نے تقریب کی رونق اور قومی جذبے کو مزید بڑھا دیا۔

    ابراہیم جٹ نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں اور انہیں اپنے کردار، محنت اور مثبت رویے کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فورم پاکستانی نوجوانوں کو ایک مثبت، تعمیری اور فعال پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

    تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے اپنی محبت و وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانوں، شرکاء اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح، اتحاد، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleالجبیل میں جشنِ آزادی کی تقریب جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منائی گئی
    Next Article جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    ریاض میں سفیرِ ایتھوپیا کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ

    ستمبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اکتوبر 2, 2026

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    ریاض،: پروفیشنل فائٹرز لیگ (PFL) کے سیمی فائنل میں حصہ لینے والے فائٹرز نے کل…

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    عرب دنیا میں پہلی بار انسانی انداز کی مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل رپورٹر ’صباح‘ کی شاندار پیشکش

    ستمبر 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.