Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام اقبال شناسی کی فکری نشست، فلسفۂ خودی اور نوجوان نسل کی تربیت پر گفتگو

    نومبر 15, 2026

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    نومبر 11, 2026

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام اقبال شناسی کی فکری نشست، فلسفۂ خودی اور نوجوان نسل کی تربیت پر گفتگو
    پاکستان

    ریاض میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام اقبال شناسی کی فکری نشست، فلسفۂ خودی اور نوجوان نسل کی تربیت پر گفتگو

    ranaazeemranaazeemنومبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض (  رانا عظیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی فکر، فلسفۂ خودی اور شاعری کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ادبی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران، کارکنان، شعراء، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ نشست میں علامہ اقبال کے پیغامِ خودی، نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اور امتِ مسلمہ میں بیداری کے حوالے سے ان کے افکار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا

    پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی

    کہ علامہ اقبال کا کلام انسان کو خود شناسی، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ ان کے نزدیک فلسفۂ خودی محض ایک تصور نہیں بلکہ انسان کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے، اپنی منزل کا تعین کرنے اور بلند مقاصد کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کی ترغیب دیتا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے سیکریٹری جنرل محمد خالد رانا نے اپنے خطاب میں کہا

    پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے سیکریٹری جنرل محمد خالد رانا

    کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری اور الگ قومی تشخص کا شعور بیدار کرنے میں اہم فکری کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ماضی میں تھا، اور نوجوان نسل کو ان کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ گلف کی جنرل سیکریٹری فرح عباسی، مشتاق بلوچ، شریف بلوچ بھٹو، طیب رضا کاظمی، وقار نسیم وامق اور کامران اشرف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری کے ادبی، فکری اور فلسفیانہ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فلسفۂ خودی انسان کو اپنی پہچان، ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کا احساس دلاتا ہے۔ اقبال کا کلام نوجوانوں میں بلند حوصلے، جرات، خود اعتمادی اور مسلسل محنت کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی نوجوان نسل کو فکرِ اقبال سے جوڑنا ضروری ہے تاکہ وہ علم، کردار اور خود اعتمادی کو اپنا شعار بنا کر معاشرے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی میں ایسی ادبی و فکری تقریبات کے انعقاد کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ، قومی شخصیات اور ادبی و ثقافتی ورثے سے وابستہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علامہ اقبال کی فکر اور فلسفۂ خودی کو محض تقریبات اور تقاریر تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی، تعلیم، کردار سازی اور نوجوانوں کی فکری رہنمائی کا حصہ بنایا جائے۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے ادبی، تعلیمی اور فکری سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ اقبال کا پیغام نئی نسل تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    نومبر 11, 2026

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026

    ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندوں کی خدمات کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان نومبر 15, 2026

    ریاض میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام اقبال شناسی کی فکری نشست، فلسفۂ خودی اور نوجوان نسل کی تربیت پر گفتگو

    ریاض (  رانا عظیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن…

    ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کے تاریخی ورثے پر مبنی 18 فن پاروں کی نمائش، شہزادہ سلطان بن سلمان اور جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    نومبر 11, 2026

    یورپی یونین کے زیرِ اہتمام ریاض میں پانچویں یورپی فلم فیسٹیول کا شاندار افتتاح، 16 ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلمیں توجہ کا مرکز

    نومبر 3, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.