Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » جدہ میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار — بروقت تشخیص ہی کامیاب علاج کی کلید
    پاکستان

    جدہ میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار — بروقت تشخیص ہی کامیاب علاج کی کلید

    ranaazeemranaazeemاکتوبر 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    انتظام پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ، مہمانِ خصوصی بیگم خالد مجید، خطاب ڈاکٹر ارشداللہ خان کا
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جدہ (جہانگیر خان) — پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ، جدہ میں خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر ایک معلوماتی سیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور موضوع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    مہمانِ خصوصی بیگم خالد مجید (اہلیہ قونصل جنرل پاکستان، جدہ) نے اسکول انتظامیہ کو خواتین کی صحت و فلاح کے لیے ایک بامقصد پروگرام منعقد کرنے پر سراہا۔

    اس موقع پر پرنسپل عطیق الرحمان نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اور ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

    مشہور پاکستانی سرجن ڈاکٹر ارشداللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے آگاہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہے، جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

    ڈاکٹر خان نے زور دیا کہ 40 سال سے زائد عمر کی خواتین کو خود معائنہ (Self Examination) باقاعدگی سے کرنا چاہیے، اور کسی غیر معمولی تبدیلی یا گلٹی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمر کے ساتھ بیماری کا خطرہ بڑھتا ہے، لیکن یہ مرض کم عمر خواتین کو بھی متاثر کر سکتا ہے، اس لیے ابتدائی تشخیص بے حد ضروری ہے۔

    انہوں نے تجویز دی کہ عام خطرے والی خواتین کو 40 سال کی عمر کے بعد ہر سال میموگرافی کروانی چاہیے، جبکہ زیادہ خطرے والی خواتین کو 30 سال سے ہی اسکریننگ شروع کرنی چاہیے۔

    شرکاء نے اسکول انتظامیہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آگاہی پروگرامز خواتین کی صحت کے شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    آخر میں پرنسپل عطیق الرحمان نے ڈاکٹر ارشداللہ خان کو خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

    Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleجہانگیر خان کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں منعقد، بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی بھرپور شرکت
    Next Article مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
    ranaazeem

    Related Posts

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    فروری 3, 2026

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان فروری 3, 2026

    2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: سفیر احمد فاروق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں پاکستانی صحافیوں سے…

    پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی و بیکری برانڈ “سوغات سویٹس اینڈ بیکرز” کا سعودی عرب میں شاندار آغاز

    فروری 2, 2026

    کراچی میں “AI for Her” کا انعقاد، خواتین کے لیے مصنوعی ذہانت میں شمولیت اور قیادت کو فروغ

    جنوری 29, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.