Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے پروقار تقریب
    انٹرٹینمینٹ

    ریاض میں پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے پروقار تقریب

    ranaazeemranaazeemدسمبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض (رانا عظیم)
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی مسیحی مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    یہ تقریب پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے سفیر احمد فاروق تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے چیئرمین جان (جون) گلزار نے تمام شرکاء کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان اور سفارتخانۂ پاکستان ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری اپنے وطن سے گہری محبت رکھتی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمہ وقت دعاگو ہے۔

    انہوں نے پاکستان میں کرسمس کی سرکاری سطح پر تقریبات کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا۔

    اس موقع پر مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خطاب میں پاکستانی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس امن، محبت، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے احترام اور رواداری کی روشن مثال ہے، اور سفارتخانۂ پاکستان ریاض بیرونِ ملک مقیم تمام پاکستانیوں کو بلا تفریق ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

    تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات، سماجی کارکنان اور سفارتخانے کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے بچوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

    تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام شاندار مشاعرہ، اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت
    Next Article ’صدا الوادی‘ میں تین فنکارانہ تجربات کا حسین امتزاج — دحوم الطلاسی، ثامر الترکی اور سلطان خلیفہ کی شاندار پرفارمنس
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 4, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    3 اگست سے شروع ہونے والی نمائش میں عرب دنیا کے ممتاز معاصر فنکاروں کے…

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.