Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    جامعہ الازہر میں 19 پاکستانی ائمہ کے تربیتی وفد کی میزبانی، سفیر پاکستان عامر شوکت اور شیخ عباس شومان کی شرکت

    مئی 6, 2026

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں تعارفی تقریب
    انٹرٹینمینٹ

    اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں تعارفی تقریب

    ranaazeemranaazeemجنوری 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض:-اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک باوقار اور تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد صحافی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانا اور آئندہ برسوں، بالخصوص 2025 اور 2026 میں متوقع سماجی، فلاحی اور کمیونٹی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    تقریب کی میزبانی اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالرؤف نے کی۔ اس موقع پر مجلس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ سید ثاقب زبیر، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، نائب صدر رانا سرفراز اور بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری ظفر جاوید نے خصوصی شرکت کی، جبکہ یوتھ فورم کی نمائندگی صدر ابراہیم جٹ اور جنرل سیکرٹری توصیف احمد نے کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرستِ اعلیٰ مجلسِ پاکستان سید ثاقب زبیر نے کہا کہ ریاض میں مقیم پاکستانی صحافی نہ صرف کمیونٹی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس امانت اور سماجی ذمہ داری ہے۔

    صدر مجلسِ پاکستان رانا عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ورکرز کمیونٹی کے مسائل اور مثبت سرگرمیوں کو دیانت داری سے اجاگر کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ میڈیا ایک مضبوط اور مثبت بیانیہ تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق نے کہا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہوتا ہے اور اوورسیز کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

    تقریب میں ریاض میں مقیم ممتاز پاکستانی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ادریس احمد گنجہ، کامران اشرف، رانا عظیم، حسیب گوندل، عمران اعوان، وقار نسیم وامق، اجمل منہاس، کامران حسانی، وسیم خان، شہریار نفاست، جہانزیب امجد، راجا نوید کشمیری اور ملک عرفان شامل تھے۔

    آخر میں صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی مثبت صحافت، کمیونٹی فلاح اور پاکستان کے روشن تشخص کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

    Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleوادیِ حنیفہ کے سب سے بڑے معاون وادی صفّار کے دلکش نظاروں کے ساتھ، تاریخی درعیہ میں پروگرام منزال اپنے نئے اور منفرد انداز کے ساتھ واپس آ گیا ہے، جو فطرت، تاریخ اور سعودی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
    Next Article پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے عہدیداران کی نو تعینات قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفی ربانی سے تعارفی ملاقات
    ranaazeem

    Related Posts

    جامعہ الازہر میں 19 پاکستانی ائمہ کے تربیتی وفد کی میزبانی، سفیر پاکستان عامر شوکت اور شیخ عباس شومان کی شرکت

    مئی 6, 2026

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان مئی 6, 2026

    جامعہ الازہر میں 19 پاکستانی ائمہ کے تربیتی وفد کی میزبانی، سفیر پاکستان عامر شوکت اور شیخ عباس شومان کی شرکت

    قاہرہ — پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ، مصر کے زیرِ اہتمام جامعہ الازہر میں زیرِ تربیت 19…

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026

    اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا عالمی یوم صحافت پر ورچوئل کانفرنس، آزاد صحافت پر زور

    مئی 6, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.