Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افطار تقریب کا انعقاد.

    فروری 24, 2026

    ریاض: ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول — افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

    فروری 19, 2026

    ہائی کیپیبلٹیز فار ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈاور فرحان کمرشل کمپنی لمیٹڈ ریاض میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو میں نمایاں مرکزِ توجہ

    فروری 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم کا سالانہ جلسہ، 35 حفاظِ کرام کے اعزاز میں پُروقار
    پاکستان

    ریاض میں مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم کا سالانہ جلسہ، 35 حفاظِ کرام کے اعزاز میں پُروقار

    ranaazeemranaazeemفروری 13, 2026Updated:فروری 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: ریاض میں مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم، حلقات رشید بن جبر کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں 35 حفاظِ کرام کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ روح پرور تقریب شہرِ ریاض میں منعقد ہوئی جس میں حفاظ کے والدین، سفارتی شخصیات، سعودی و پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین اور علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی سفارتخانہ کی نمائندگی کرتے ہوئےے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب تھے، جنہوں نے سفیر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید مکمل ضابطۂ حیات اور سرچشمۂ ہدایت ہے، جس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے حفاظِ کرام، ان کے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

    مدرسہ کے نگران شیخ موسیٰ بن الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے روحانی اجتماعات نوجوان نسل میں قرآن سے محبت کو فروغ دیتے ہیں اور اسلامی اقدار کو مضبوط بناتے ہیں۔ مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ قرآن کی تعلیم معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو مستحکم کرتی ہے اور یہ ادارہ اس مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    صدر حلقات، قاری محمد اسد اقبال نے بتایا کہ گزشتہ 18 برسوں سے ادارہ پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ دینی تربیت اور عصری تعلیم بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی میں مملکت میں قرآن و سنت کی تعلیم کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

    تقریب میں خالد اکرام رانا، فیصل علوی، ڈاکٹر حافظ عمران، ڈاکٹر اویس سلفی، انجینئر سلمان رشید، زاہد سندھو اور عمر فاروق کیلانی سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    تقریب کا آغاز قاری تنویر الاسلام کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ بعد ازاں 35 حفاظِ کرام میں اسناد، انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے بچوں کی اس عظیم کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ادارے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 267 طلبہ و طالبات اس مدرسے سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، جو ادارے کی مسلسل دینی خدمات کا روشن ثبوت ہے۔

    تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی، پاکستان و سعودی عرب کی ترقی اور حفاظِ کرام کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleقوم کی بیٹی – ویمن اِن اے آئی عمارہ آفتاب | عالمی اے آئی اسٹیج پر پاکستان کا فخر پاکستان کے لیے ایک تاریخی عالمی اعزاز
    Next Article ریاض فنانس لیڈر ہب کی جانب سے پاکستانی فنانس لیڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
    ranaazeem

    Related Posts

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افطار تقریب کا انعقاد.

    فروری 24, 2026

    ریاض: ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول — افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

    فروری 19, 2026

    ہائی کیپیبلٹیز فار ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈاور فرحان کمرشل کمپنی لمیٹڈ ریاض میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو میں نمایاں مرکزِ توجہ

    فروری 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان فروری 24, 2026

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افطار تقریب کا انعقاد.

    ریاض، مملکتِ سعودی عرب — صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن…

    ریاض: ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول — افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

    فروری 19, 2026

    ہائی کیپیبلٹیز فار ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈاور فرحان کمرشل کمپنی لمیٹڈ ریاض میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو میں نمایاں مرکزِ توجہ

    فروری 18, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.