Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » رنگا رنگ اختتامی تقریب — ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاندار کارنامہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر
    پاکستان

    رنگا رنگ اختتامی تقریب — ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاندار کارنامہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

    ranaazeemranaazeemمئی 3, 2026Updated:مئی 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض، سعودی عرب:
    سعودی عرب کی معروف اور پائنیر تنظیم ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (RCA) کے زیر اہتمام منعقدہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کی رنگا رنگ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس کے ساتھ تین ماہ پر محیط کرکٹ میلے کا کامیاب اختتام ہوا۔

    تقریب کا آغاز روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس نے ایک باوقار اور روحانی ماحول پیدا کیا۔ تقریب کی نظامت RCA کے سینیئر نائب صدر ناصر عباسی نے نہایت خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی۔

    RCA کے صدر طارق جاوید نے بطور مہمانِ خصوصی

    اس موقع پر RCA کے صدر طارق جاوید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کھیل کے جذبے کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کی کامیابی کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

    ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ 211 میچز کھیلے گئے، جو اس ایونٹ کی کامیابی اور وسعت کا واضح ثبوت ہیں۔

    روایت کے مطابق ٹورنامنٹ میں RCA کی چار بڑی لیگز شامل تھیں: الخرج, حریملہ, ہائر, درعیہ.

    • الخارج لیگ: مرسول سی سی

    • حریملہ لیگ: آسٹرا کنسٹرکشن سی سی

    • ہائر لیگ: دی پرو سی سی
    • درعیہ لیگ: کشمیر وکٹوریز سی سی

    اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں کے ساتھ ساتھ نمایاں انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں بہترین بلے باز، بہترین باؤلر، بہترین فیلڈر، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، اور سیمی فائنل و فائنل کے نمایاں کھلاڑی شامل تھے۔

    صدر طارق جاوید نے اپنے خطاب میں RCA کے سی ای او محمد ندیم بابر، سینیئر نائب صدر ناصر عباسی، اور لیگ کوآرڈینیٹرز فرحان خیری اور بیسٹن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کی محنت اور لگن کو سراہا، ٹیموں کے نظم و ضبط کی تعریف کی، اور بہترین گراؤنڈ سہولیات پر RCA مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آئندہ بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    صدر طارق جاوید, سی ای او محمد ندیم بابر, سینیئر نائب صدر ناصر عباسی

     سینیئر نائب صدر ناصر عباسی نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات بیان کیں اور ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیل جاری رکھیں اور RCA کا ساتھ دیتے رہیں۔ انہوں نے تنظیم کی ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    RCA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سابق کپتان سعودی قومی ٹیم اور ICC کوالیفائیڈ کوچ محمد ندیم بابر

    RCA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سابق کپتان سعودی قومی ٹیم اور ICC کوالیفائیڈ کوچ محمد ندیم بابر نے اپنے خطاب میں RCA کے پیٹرن ان چیف، شہزادہ ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں مکمل اعتماد کے ساتھ ذمہ داریاں سونپیں، کرکٹ گراؤنڈز کے لیے زمین فراہم کی، اور قانونی و انتظامی معاملات میں بھرپور تعاون کیا۔

    انہوں نے طارق جاوید کو اپنا استاد قرار دیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی میں RCA تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے ناصر عباسی کو تنظیم کی “ریڑھ کی ہڈی” قرار دیتے ہوئے ان کی شب و روز محنت کو سراہا، جبکہ لیگ کوآرڈینیٹرز فرحان خیری اور بیسٹن کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ RCA کی قیادت اور ٹیم ورک کے باعث تنظیم مستقبل میں مزید ترقی کرے گی۔

    محمد ندیم بابر نے RCA سے رجسٹرڈ تمام ٹیموں کو یقین دلایا کہ انہیں مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر RCA، سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ مل کر ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    یہ کامیاب ٹورنامنٹ RCA کی بہترین تنظیم، محنت اور سعودی عرب میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو اس کھیل کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

    #RCA Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاکستانی فنانس کمیونٹی کا ریاض میں ذہنی صحت کے موضوع پر اہم اجتماع
    Next Article انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان، سعودی عربیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت پر سیمینار کا انعقاد
    ranaazeem

    Related Posts

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    جون 16, 2026

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025
    أخبار خاصة
    ٹرینڈنگ جون 16, 2026

    سعودی فٹ بال کے لیے فخر کا لمحہ: گرین فالکنز نے یوراگوئے کے خلاف قیمتی برابری حاصل کر لی

    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی…

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات

    جون 16, 2026

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    جون 16, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.