Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افطار تقریب کا انعقاد.
    پاکستان

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں افطار تقریب کا انعقاد.

    ranaazeemranaazeemفروری 24, 2026Updated:فروری 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض، مملکتِ سعودی عرب —

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے)، احسن عباسی کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خصوصی افطار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پارٹی عہدیداران، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور سفارتخانۂ پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اس تقریب کا مقصد مملکت میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اتحاد، کمیونٹی روابط اور ماہِ رمضان کی روح کو فروغ دینا تھا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن عباسی نے کہا کہ ماہِ رمضان برکتوں، اتحاد اور باہمی ہمدردی کا مہینہ ہے، جو کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو رمضان المبارک کے دوران ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال قرار دیا۔

    احسن عباسی ,صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن (کے ایس اے).

    سعودی یومِ تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے، اور مملکت کی ترقی یہاں بسنے والی تمام کمیونٹیز کی خوشحالی کی عکاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

    فرح عباسی,پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری فرح عباسی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سے فعال رابطے میں رہتی ہے، اور اس نوعیت کی تقریبات کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مسائل پر گفتگو کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک ایسی سرزمین ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ روزگار کے مواقع حاصل کرتے ہیں، اور اس کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ترقی کی علامت ہے۔

    تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں ماہِ رمضان کی روح، اتحاد اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

    #ppp Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض: ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول — افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل
    Next Article ماس ہولڈنگ گروپ اور ونڈ میسن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ اگست 4, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    3 اگست سے شروع ہونے والی نمائش میں عرب دنیا کے ممتاز معاصر فنکاروں کے…

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026

    وی اے پی گروپ نے گلوبل ٹریڈنگ شو 2026 کا اعلان کر دیا، خطے کا سب سے بڑا متحدہ ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ ایونٹ

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.