Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان، سعودی عربیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت پر سیمینار کا انعقاد

    مئی 4, 2026

    رنگا رنگ اختتامی تقریب — ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاندار کارنامہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

    مئی 3, 2026

    پاکستانی فنانس کمیونٹی کا ریاض میں ذہنی صحت کے موضوع پر اہم اجتماع

    اپریل 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الریاض میں سالانہ مقابلۂ حسنِ قرأت 2025-26 کا شاندار انعقاد
    پاکستان

    پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الریاض میں سالانہ مقابلۂ حسنِ قرأت 2025-26 کا شاندار انعقاد

    ranaazeemranaazeemفروری 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن ریاض کے آڈیٹوریم میں سالانہ مقابلۂ حسنِ قرأت 2025-26 نہایت روحانیت، وقار اور علمی و دینی ماحول کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ تقریب محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ روحانی بیداری، سکون و طمانیت اور قرآنی تعلیمات سے وابستگی کا خوبصورت مظہر ثابت ہوئی۔

    تقریب میں بانی و مدیرِ اعلیٰ دارالسلام انٹرنیشنل مولانا عبدالمالک مجاہد اور کنگ سعود یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر و سربراہ اکیڈمک کمیٹی ڈاکٹر اویس محمود نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل جناب محمد تنویر، ونگ ہیڈ مارننگ شفٹ جناب ندیم اقبال اعوان اور ونگ ہیڈ ایوننگ شفٹ جناب محمد ساجد خان بھی موجود تھے۔

    تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جماعت پنجم سے اے۔ٹو تک کے طلباء نے خوش الحانی، اعتماد اور اعلیٰ معیارِ قرأت کے ساتھ شرکت کی، جس نے حاضرین کو روحانیت سے معطر کر دیا۔

    سر عمر فاروق کیلانی نے قرآنِ مجید پر ایک دلنشین نظم پیش کی، جبکہ سر نعمان قریشی نے قرآنِ کریم کی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کی اہمیت اجاگر کی۔ سر عبد الرحیم اقبال نے ماہِ رمضان کی روحانی برکات اپنانے پر زور دیا۔

    ونگ ہیڈز جناب ندیم اقبال اعوان اور جناب محمد ساجد خان نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظمین حافظ اظہر الدین بدر اور حافظ ابوعبیدہ کی خدمات کو سراہا۔ شعبۂ قرآن کے اساتذہ اور طلباء کے نظم و ضبط، لگن اور عقیدت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن انسان کو سیدھی راہ دکھاتا ہے اور کامیابی کے لیے قرآن سے مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر اویس محمود نے کہا کہ قرآنی تعلیمات نوجوان نسل میں اخلاقی کردار اور روحانی شعور کو فروغ دیتی ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات، اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ پرنسپل محمد تنویر نے مہمانانِ خصوصی اور منصفین کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ تقریب کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

    Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleماس ہولڈنگ گروپ اور ونڈ میسن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
    Next Article ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کا روح پرور اجتماع — معروف بزنس مین حاجی عبدالواحد کی جانب سے پروقار افطار تقریب کا انعقاد.
    ranaazeem

    Related Posts

    انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان، سعودی عربیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت پر سیمینار کا انعقاد

    مئی 4, 2026

    رنگا رنگ اختتامی تقریب — ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاندار کارنامہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

    مئی 3, 2026

    پاکستانی فنانس کمیونٹی کا ریاض میں ذہنی صحت کے موضوع پر اہم اجتماع

    اپریل 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان مئی 4, 2026

    انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان، سعودی عربیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت پر سیمینار کا انعقاد

    ریاض: انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان، سعودی عربیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام سعودی دارالحکومت ریاض…

    رنگا رنگ اختتامی تقریب — ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاندار کارنامہ ونٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

    مئی 3, 2026

    پاکستانی فنانس کمیونٹی کا ریاض میں ذہنی صحت کے موضوع پر اہم اجتماع

    اپریل 30, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.