Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب.

    مارچ 9, 2026

    ریاض میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام غزوۂ بدر کانفرنس، علما اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

    مارچ 8, 2026

    ریاض میں منصور محبوب چوہدری کی جانب سے پروقار افطار ڈنر، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    مارچ 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب.
    پاکستان

    ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب.

    ranaazeemranaazeemمارچ 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض-سعودی عرب میں ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک پروقار افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب کے میزبان ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے سی ای او عدیل اکرم جسپال اور مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم اکرم جسپال تھے، جنہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس موقع کو کمیونٹی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

    تقریب میں پاکستان ایمبیسی سے ڈاکٹر شگفتہ زرین (ٹریڈ منسٹر) اور محترمہ جنت حسین نیکوکرا (ویلفیئر اتاشی) نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سعودی، پاکستانی اور دیگر نیشنلٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    افطار ڈنر کا مقصد ماہِ رمضان کی برکتوں میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف ممالک کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ باہمی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے اور بزنس نیٹ ورکنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر شرکاء کو ایک دوسرے سے ملاقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

    ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے سی ای او عدیل اکرم جسپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد سعودی عرب میں موجود مختلف کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط نیٹ ورکنگ کے ذریعے کاروباری مواقع میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

    مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم اکرم جسپال

    مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم اکرم جسپال نے بھی اس موقع پر کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے اور کاروباری تعاون کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔

    پاکستان ایمبیسی کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایمبیسی کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ افطار نیٹ ورکنگ ڈنر ایک بہترین اقدام ہے جو بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کو قریب لانے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کی جانب سے اس بہترین انتظام اور مثبت اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

    #EliteConsultingCo #jaspalibaat #nadeemjaspal
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام غزوۂ بدر کانفرنس، علما اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
    ranaazeem

    Related Posts

    ریاض میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام غزوۂ بدر کانفرنس، علما اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

    مارچ 8, 2026

    ریاض میں منصور محبوب چوہدری کی جانب سے پروقار افطار ڈنر، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    مارچ 8, 2026

    ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کا روح پرور اجتماع — معروف بزنس مین حاجی عبدالواحد کی جانب سے پروقار افطار تقریب کا انعقاد.

    مارچ 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025

    اتحاد ٹاؤن کا ریاض میں شاندار سیمینار، معروف شخصیات کی خصوصی شرکت

    ستمبر 14, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان مارچ 9, 2026

    ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب.

    ریاض-سعودی عرب میں ایلیٹ کنسلٹنگ کمپنی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے…

    ریاض میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام غزوۂ بدر کانفرنس، علما اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

    مارچ 8, 2026

    ریاض میں منصور محبوب چوہدری کی جانب سے پروقار افطار ڈنر، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    مارچ 8, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.