ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر عمران کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر اور بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف کمپنیوں کے عہدیداران اور سماجی، سیاسی، ادبی و مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر عمران کی شاندار میزبانی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے، کاروباری مواقع اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کے چیئرمین منیر احمد شاد، خالد کرام رانا اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران ایک طویل عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، جو پاکستانی کمیونٹی کو باہم ملنے جلنے اور روابط بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ بزنس نیٹ ورکنگ اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کے ذریعے کمیونٹی کے روابط اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

