Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض کے میئر نے ملائیشیا کے 69ویں قومی دن، ملائیشیا ڈے اور یومِ دفاع کی تقریب میں ریاض ریجن کے گورنر کی نمائندگی کی

    ستمبر 17, 2026

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی
    Uncategorized

    گرین فالکنز ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار، سعودی ٹیم پہلے میچ میں یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی

    ranaazeemranaazeemجون 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    تحریر: کامران اشرف

    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کے لیے تیار ہے۔ گرین فالکنز اپنا پہلا میچ یوراگوئے کے خلاف 15 جون 2026 کو امریکہ کے شہر میامی میں کھیلیں گے، جبکہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق یہ مقابلہ 16 جون کی رات ایک بجے شروع ہوگا۔

    سعودی عرب کی 26 رکنی ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔ گول کیپرز میں نواف العقیدی، محمد العویس اور احمد الکسار شامل ہیں، جبکہ دفاعی لائن میں سعود عبدالحمید، حسن تمبکتی، عبدالإلہ العمری، علی لاجامی اور سلطان الغنام ٹیم کی دفاعی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مڈفیلڈ میں محمد کنو، ناصر الدوسری، مصعب الجویر اور سلمان الفرج موجود ہیں، جبکہ حملہ آور لائن میں سالم الدوسری، فراس البریکان اور صالح الشہری ٹیم کی کامیابی کی بڑی امید سمجھے جا رہے ہیں۔

    ٹیم کی قیادت سالم الدوسری کے سپرد ہے، جنہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے خلاف فیصلہ کن گول کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ ان کی قیادت اور تجربہ اس بار بھی سعودی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت تصور کیے جا رہے ہیں۔

    1994 کے ورلڈ کپ میں آخری سولہ ٹیموں تک رسائی حاصل کرنے سے لے کر 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی فتح تک، سعودی عرب کی ورلڈ کپ تاریخ کئی یادگار لمحات سے عبارت ہے۔ گرین فالکنز ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوط کرنے اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    سعودی عرب میں مقیم لاکھوں اوورسیز پاکستانی بھی گرین فالکنز کی کامیابی کے لیے پُرجوش ہیں۔ ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں میں پاکستانی کمیونٹی میچ دیکھنے اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اجتماعات کی تیاری کر رہی ہے۔

    شائقین کو امید ہے کہ سعودی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ایک بار پھر دنیا کو حیران کرے گی۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں عظمت اور کامیابی کے 30 سال کا جشن
    Next Article سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت

    اگست 18, 2026

    ریاض: معروف کاروباری شخصیت توصیف گورایہ کی جانب سے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب.

    اگست 16, 2026

    ایسٹرن ریجن اسکالرز سمٹ 2026، طلبہ و طالبات کی علمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    اگست 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    ٹرینڈنگ ستمبر 17, 2026

    ریاض کے میئر نے ملائیشیا کے 69ویں قومی دن، ملائیشیا ڈے اور یومِ دفاع کی تقریب میں ریاض ریجن کے گورنر کی نمائندگی کی

    ریاض،: ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی جانب سے ریاض…

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.