ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی دو روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں سعودی شہریوں، پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور ریئل اسٹیٹ سے وابستہ ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

نمائش کے 13ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبدالعزیز فہد الدخیل، بورڈ آف ڈائریکٹرز، سعودی انویسٹمنٹ بینک تھے، جنہوں نے باضابطہ طور پر ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سرمایہ کاروں، کاروباری رہنماؤں، نمائش کنندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

دو روزہ نمائش میں پاکستان کی 17 معروف ریئل اسٹیٹ کمپنیوں اور ہاؤسنگ منصوبوں نے اپنے رہائشی، کمرشل اور سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کیے۔ ان میں DHA Enclave Trillium Tower، Faisal Town Group، Nova City، Eighteen by ORA، New Airport City، Kohistan Enclave، Saif Group، Pine Builders، Hyper Mall اور Swat Township سمیت دیگر نمایاں منصوبے شامل تھے۔
نمائش میں پیش کیے گئے منصوبوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
- DHA Enclave Trillium Tower نے جدید رہائشی سہولیات اور معیاری تعمیراتی منصوبے پیش کیے۔


- Faisal Town Group نے پاکستان میں کامیاب ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور جدید انفراسٹرکچر پر مبنی منصوبوں کو متعارف کرایا۔

- Nova City نے مستقبل کی شہری منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے۔

- Eighteen by ORA نے عالمی معیار کی لگژری رہائش، گالف کمیونٹی اور بین الاقوامی طرزِ زندگی کے منصوبے پیش کیے۔

- New Airport City نے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف تیزی سے ترقی کرتے کمرشل اور رہائشی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

- Kohistan Enclave نے جدید اور پائیدار رہائشی منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔

- Saif Group نے اپنے متنوع رئیل اسٹیٹ اور تجارتی منصوبوں کو متعارف کرایا۔

- Pine Builders نے معیاری تعمیرات اور جدید شہری ترقی کے منصوبے پیش کیے۔

- Hyper Mall نے جدید کمرشل سرمایہ کاری کے مواقع متعارف کرائے۔

- Swat Township نے قدرتی ماحول میں معیاری رہائشی منصوبوں اور سیاحتی سرمایہ کاری کے امکانات پیش کیے۔

نمائش کے دوران سعودی سرمایہ کاروں، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات نے ان منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس بار نمائش میں شامل بیشتر ہاؤسنگ منصوبے قانونی تقاضوں اور ریگولیٹری شرائط کے مطابق تھے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہوئے۔

تقریب کے اختتام پر پیپکس انٹرنیشنل ایکسپو کے صدر عمران ہٹک نے تمام شرکائے نمائش، نمائش کنندگان، اسپانسرز، شراکت دار اداروں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PIPEX 2026 توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور سعودی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو پاکستانی ڈویلپرز اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کر رہی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے ریئل اسٹیٹ منصوبوں کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھل رہے ہیں۔

عمران ہٹک کے مطابق PIPEX گزشتہ کئی برسوں سے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے، تاہم سعودی عرب میں منعقد ہونے والا 2026 کا ایڈیشن اب تک کا سب سے کامیاب ایونٹ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سرمایہ کاروں کی دلچسپی، کاروباری روابط، معیاری منصوبوں کی شمولیت اور نمائش کے دوران ہونے والی ملاقاتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
نمائش میں شریک سرمایہ کاروں اور شرکاء نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، اوورسیز پاکستانیوں کو قومی معیشت سے جوڑنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات، شفاف معلومات اور مستند ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی موجودگی نے سرمایہ کاروں کو بااعتماد ماحول فراہم کیا۔

ماہرین کے مطابق اس کامیاب نمائش سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، ریئل اسٹیٹ، تجارت اور کاروباری تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ مستقبل میں مزید سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے۔

