Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    جولائی 27, 2026

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور
    پاکستان

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    ranaazeemranaazeemجولائی 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جدہ: پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان، سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ اور عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کار منظم، مؤثر اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

    اس موقع پر چوہدری شفقت محمود دھول کو پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ ان کے ساتھ چار رکنی ٹیم بھی خدمات انجام دے گی، جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی رہنمائی، نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

    نومنتخب چیئرمین چوہدری شفقت محمود دھول نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف کاروباری اور سرمایہ کاری فورمز کو ایک مؤثر پلیٹ فارم پر متحد کر کے سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دی جا سکے۔

    پاکستان انویسٹرز فورم کے سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

    فورم کے صدر غلام صفدر نے کہا کہ پاکستان انویسٹرز فورم کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

    اس موقع پر پاکستان ایگزیکٹو فورم کے چیئرمین منیر احمد شاد نے کہا کہ مختلف فورمز کا اتحاد پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

     

    تقریب کے اختتام پر قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی، چیئرمین پاکستان ایگزیکٹو فورم منیر احمد شاد اور صدر پاکستان انویسٹرز فورم غلام صفدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    #PIF Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleسعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر
    ranaazeem

    Related Posts

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026

    ریاض میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت زاہد سندھو کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کوآرڈینیٹر مرزا الطاف کے اعزاز میں پروقار تقریب

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان جولائی 27, 2026

    جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ چوہدری شفقت محمود دھول پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین مقرر، سرمایہ کاری کے فروغ اور فورمز کے اتحاد پر زور

    جدہ: پاکستان انویسٹرز فورم کے زیر اہتمام قونصل جنرل پاکستان، سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز…

    سعودی عرب میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر

    جولائی 27, 2026

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار "پبی کنگ” ساجد خان نوجوانوں کے لیے نئی امید بن گئے

    جولائی 27, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.