Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو

    اگست 9, 2026

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس

    اگست 8, 2026

    جدہ: اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم.

    اگست 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو
    پاکستان

    جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو

    ranaazeemranaazeemاگست 9, 2026Updated:اگست 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    راجہ سجاد حسین مہمانِ خصوصی، سید خرم شاہ کو جرمنی کے لیے سیلز کنٹری ہیڈ مقرر کر دیا گیا

    فرینکفرٹ: پاکستان کے جدید رہائشی اور رئیل اسٹیٹ منصوبے نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی جرمنی میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے چیئرمین راجہ سجاد حسین تھے۔

    تقریب کا اہتمام سید خرم شاہ، ممبر انٹرنیشنل پریس کلب جرمنی کی جانب سے راجہ سجاد حسین کے اعزاز اور نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی جرمنی میں تعارفی لانچ کے موقع پر کیا گیا۔ تقریب روسلزہائم (Rüsselsheim) کے شاہی تندوری ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں جرمنی میں مقیم اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی، صحافتی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور راجہ سجاد حسین کا پرتپاک استقبال کیا۔

    تقریب کے دوران سید خرم شاہ کو نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے لیے جرمنی کا سیلز کنٹری ہیڈ مقرر کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    اس موقع پر پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری، سرمایہ کے تحفظ اور جدید و محفوظ رہائشی منصوبوں کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی برسوں کی محنت سے حاصل کی گئی جمع پونجی پاکستان میں لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم ان کے لیے سرمایہ کاری کرتے وقت قانونی تحفظ، شفافیت اور سرمایہ کے تحفظ بنیادی ترجیحات ہیں۔

    نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق منصوبے کو بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی ضروریات اور بین الاقوامی معیارِ زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دی جا رہی ہے۔ منصوبے میں جدید انفراسٹرکچر، قانونی تقاضوں، صاف ستھرے ماحول اور گرین و سولر انرجی سمیت جدید سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

    چیئرمین راجہ سجاد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی اس منصوبے اور سرمایہ کاری سے وابستہ ہے، اس لیے وہ کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ان کی اپنی سرمایہ کاری یا منصوبے سے وابستہ افراد کے مفادات متاثر ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کو محض ایک روایتی ہاؤسنگ منصوبے کے طور پر نہیں بلکہ ایک جدید، منظم اور معیاری رہائشی منصوبے کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جہاں مقامی اور اوورسیز پاکستانی جدید طرزِ زندگی کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

    منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں قانونی طور پر زمین کی خرید، سرمایہ کاری کے تحفظ کے اقدامات، ماحول دوست گرین اور سولر انرجی سسٹم، جدید بنیادی ڈھانچہ، کشادہ سڑکیں، صاف پانی، معیاری تعلیمی ادارے، مساجد اور دیگر ضروری شہری سہولیات شامل ہیں۔

    تقریب کے شرکاء نے نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی جرمنی میں تعارفی سرگرمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں جدید رہائش اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تقریب کے اختتام پر نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور منصوبے کی کامیابی و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

     

    #Frankfurt #pakistan #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Cricket Federation (SCF) #Saudi Cricket Federation (SCF)
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس
    ranaazeem

    Related Posts

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس

    اگست 8, 2026

    جدہ: اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم.

    اگست 7, 2026

    نادي سباقات الخيل نے "میدان” ایپ کے ساتھ گولڈ اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل شراکت داری کا معاہدہ کر لیا

    اگست 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان اگست 9, 2026

    جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو

    فرینکفرٹ: پاکستان کے جدید رہائشی اور رئیل اسٹیٹ منصوبے نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی…

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس

    اگست 8, 2026

    جدہ: اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم.

    اگست 7, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.