Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض کے میئر نے ملائیشیا کے 69ویں قومی دن، ملائیشیا ڈے اور یومِ دفاع کی تقریب میں ریاض ریجن کے گورنر کی نمائندگی کی

    ستمبر 17, 2026

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
    Uncategorized

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    ranaazeemranaazeemاپریل 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جدہ:
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

    تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مملکت سعودی عرب کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی قیادت میں مثالی صبر اور تحمل کو سراہا اور کہا کہ موجودہ بحران میں ان کی قیادت سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے امن پسند افراد کے لیے باعثِ تقویت ہے۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات کا انعقاد ہوا۔ ولی عہد نے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔

    دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں اور دونوں ممالک اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleسعودی وزارت داخلہ کا بغیر حج پرمٹ حج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
    Next Article شہزادہ ترکی الفیصل: وزارتِ ثقافت نے غیر منافع بخش ثقافتی شعبے کی کامیابی کے لیے مکمل سہولیات فراہم کیں
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت

    اگست 18, 2026

    ریاض: معروف کاروباری شخصیت توصیف گورایہ کی جانب سے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب.

    اگست 16, 2026

    ایسٹرن ریجن اسکالرز سمٹ 2026، طلبہ و طالبات کی علمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    اگست 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    ٹرینڈنگ ستمبر 17, 2026

    ریاض کے میئر نے ملائیشیا کے 69ویں قومی دن، ملائیشیا ڈے اور یومِ دفاع کی تقریب میں ریاض ریجن کے گورنر کی نمائندگی کی

    ریاض،: ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی جانب سے ریاض…

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.