Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    اگست 5, 2026

    شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کپ کو شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز ریس تقریب کے نمایاں مقابلوں میں شامل کر لیا گیا

    اگست 5, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض فنانس لیڈرز حب کے زیرِ اہتمام مبین فیصل کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد
    پاکستان

    ریاض فنانس لیڈرز حب کے زیرِ اہتمام مبین فیصل کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    ranaazeemranaazeemجون 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض فنانس لیڈرز حب کے زیرِ اہتمام الخُبر سے تشریف لانے والے ممتاز فنانس پروفیشنل مبین فیصل کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فنانس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب کی میزبانی ضیاء مصطفیٰ اور ولی اللہ نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی، فکری اور تفریحی سرگرمیوں میں شرکت ذہنی صحت، مثبت سوچ اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    تقریب میں ضیاء مصطفیٰ، محمد دانش، ڈاکٹر محمد عظیم، زبیر خان بلوچ، عظیم شیخ، شکیل احمد، رضوان علی، ڈاکٹر انصب، شہریار ملک، مبین فیصل اور ولی اللہ سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔

    اظہارِ خیال کرتے ہوئے عظیم شیخ نے حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ پیش کیا اور پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے وسطی ایشیا میں اس کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی اثر و رسوخ پر روشنی ڈالی۔

    مہمانِ خصوصی مبین فیصل نے سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور وژن 2030 کے تحت ہونے والی پیش رفت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت آنے والے برسوں میں عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید اہم مقام حاصل کرے گی۔

    ولی اللہ نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا سمیت عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت اور اہمیت کو مزید مستحکم کر رہا ہے، جبکہ محمد دانش اور ڈاکٹر محمد عظیم نے فنانس کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ AI فیصلہ سازی، تجزیاتی عمل اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، تاہم انسانی بصیرت اور تجربے کی اہمیت برقرار رہے گی۔

    شکیل احمد اور رضوان علی نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

    ڈاکٹر انصب اور شہریار ملک نے کہا کہ آنے والا دور سعودی عرب کی ترقی، جدت اور عالمی قیادت کا دور ہوگا اور دنیا مستقبل قریب میں مملکت کی مزید نمایاں کامیابیوں کی شاہد ہوگی۔

    تقریب کے اختتام سے قبل سینئر پاکستانی فنانس پروفیشنل مدثر فاروق، جو گزشتہ دنوں علیل رہے، کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

    اختتام پر ضیاء مصطفیٰ اور ولی اللہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں پیشہ ورانہ روابط، باہمی تعاون اور فکری تبادلے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں بزمِ شاہین کے زیرِ اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ، اوورسیز پاکستانی بچوں کا شاندار جوش و خروش
    Next Article ادبی تخیل: ناز خیالوی کی کتاب "لہو کے پھول” پر تنقیدی نشست
    ranaazeem

    Related Posts

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    اگست 5, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026

    (تسیف گورایہ) — محنت، وژن اور جدت سے کامیابی کی نئی داستان

    اگست 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان اگست 5, 2026

    قائدِ اعظم آزادی کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی، 6 اور 7 اگست کو 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    جدہ: یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں اسکانکم (Asconcom) کمپنی کے زیرِ اہتمام…

    شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کپ کو شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز ریس تقریب کے نمایاں مقابلوں میں شامل کر لیا گیا

    اگست 5, 2026

    اثراء میں ساتویں "اثراء آرٹ پرائز” کے لیے منتخب پانچ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

    اگست 4, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.