Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پیپیکس (PIPEX) ریاض 2026 کی شاندار لانچنگ، 24 اور 25 جولائی کو میگا پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کا اعلان
    پاکستان

    پیپیکس (PIPEX) ریاض 2026 کی شاندار لانچنگ، 24 اور 25 جولائی کو میگا پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کا اعلان

    ranaazeemranaazeemجون 30, 2026Updated:جون 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) ریاض 2026 کی گرینڈ لانچنگ تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں اعلان کیا گیا کہ 24 اور 25 جولائی 2026 کو PIPEX پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد ریاض میں کیا جائے گا۔ یہ PIPEX کا 13واں بین الاقوامی ایڈیشن ہوگا، جس میں پاکستان کی منظور شدہ، قانونی اور این او سی یافتہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ منصوبے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PIPEX کے چیئرمین عمران خٹک نے کہا کہ PIPEX نے ہمیشہ شفافیت، اعتماد اور معیار کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی صرف مستند، قانونی اور متعلقہ سرکاری اداروں سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں کو نمائش کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی مکمل اعتماد اور اطمینان کے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کر سکیں۔

    میاں منیر ہانس

    تقریب کے مہمانِ خصوصی دی ہانس گلوبل گروپ کے چیئرمین میاں منیر ہانس تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ PIPEX نے پاکستان، دبئی اور دیگر ممالک میں کامیاب پراپرٹی نمائشوں کے ذریعے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاض میں ہونے والی یہ نمائش اپنے بہترین انتظامات، پیشہ ورانہ معیار اور عالمی طرز کے انعقاد کے باعث ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ ثابت ہوگی۔

    لانچنگ تقریب میں PEF کے چیئرمین منیر احمد شاد، بابائے ریاض، سینئر صحافی رانا عظیم، وسیم خان، زاہد بٹ، احسن عباسی سمیت متعدد ممتاز کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ 24 اور 25 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والی PIPEX ریاض پراپرٹی ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں، پاکستان کے مستند رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے آگاہی حاصل کریں اور محفوظ و منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ PIPEX ریاض 2026 اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے درمیان سرمایہ کاری، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے کو عالمی سطح پر مزید متعارف کرانے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

    #pipex
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں ٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، سابق پاکستانی بین الاقوامی کرکٹرز اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کی شرکت.
    Next Article پاکستان کے سفیر کی مصر کے وزیرِ امورِ نوجوانان و کھیل سے ملاقات، کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ ستمبر 7, 2026

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں GIA Global Image Awards – Middle East کی…

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.