Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    جدہ میں ملک جاوید حسین اعوان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب و عشائیہ

    اکتوبر 20, 2026

    عبدالقادر خان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج مقرر

    اکتوبر 20, 2026

    قیادت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے 50 سال: سردار محمد الیاس خان کے شاندار سفر کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » عبدالقادر خان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج مقرر
    پاکستان

    عبدالقادر خان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج مقرر

    ranaazeemranaazeemاکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض (رانا عظیم) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیرِ اہتمام ریاض میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں نوجوان اور متحرک رہنما عبدالقادر خان کو ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل (RCC) سعودی عرب کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس کی میزبانی پیپلز پارٹی گلف کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن نے کی۔ اس موقع پر عبدالقادر خان کو RCC کے سربراہ سینیٹر ندیم احمد بھٹو کی جانب سے جاری کردہ تقرری کی سند پیش کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر، قاضی اسحاق میمن، ملک فقیر حسین اور حنیف بابر نے کہا کہ سعودی عرب میں ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کا قیام پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے، کارکنوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور RCC گلف کے انچارج چودھری سجاد نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق عوامی خدمت، جمہوریت اور عوامی حقوق کی ترجمانی کے مشن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    اجلاس کے دوران سانحہ کارساز کے شہداء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں ریاض راٹھور اور عبدالرحمن گجر کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

    تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے علاوہ مختلف سماجی، سیاسی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ عبدالقادر خان اپنی نئی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سعودی عرب میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

    #عبدالقادر_خان #پاکستان_پیپلز_پارٹی #پیپلز_پارٹی_سعودی_عرب #ریسرچ_اینڈ_کوآرڈینیشن_سیل #پیپلز_پارٹی_گلف #اوورسیز_پاکستانیز #ریاض #سعودی_عرب
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleقیادت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے 50 سال: سردار محمد الیاس خان کے شاندار سفر کو خراجِ تحسین
    Next Article جدہ میں ملک جاوید حسین اعوان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب و عشائیہ
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    جدہ میں ملک جاوید حسین اعوان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب و عشائیہ

    اکتوبر 20, 2026

    قیادت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے 50 سال: سردار محمد الیاس خان کے شاندار سفر کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 15, 2026

    سینئر فنانس لیڈر رضوان علی کی جانب سے ریاض فنانس لیڈرز حب کی کور کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان اکتوبر 20, 2026

    جدہ میں ملک جاوید حسین اعوان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب و عشائیہ

    جدہ: پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین اعوان کے…

    عبدالقادر خان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج مقرر

    اکتوبر 20, 2026

    قیادت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے 50 سال: سردار محمد الیاس خان کے شاندار سفر کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 15, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.