Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

    جولائی 13, 2026

    اثراء میں "بدايات: سعودی آرٹ تحریک کا آغاز” نمائش کا انعقاد

    جولائی 13, 2026

    عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر یادگاری کرکٹ میچ، KAMC کرکٹ کلب نے جرنلسٹس کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

    جولائی 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
    پاکستان

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

    ranaazeemranaazeemجولائی 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض;- پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریاض میں مملکتِ سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ عزت مآب محمد بن عبداللہ الجدعان سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات پاکستان۔سعودی دوطرفہ فنانس گروپ کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی۔

    ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکتِ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں قابلِ قدر تعاون اور مسلسل حمایت فراہم کی ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

    دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مالیاتی، سرمایہ کاری، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے توانائی کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری، جدید منصوبوں اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری، مشترکہ ترقی اور پائیدار معاشی استحکام کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

    یہ ملاقات پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔

    Remove term: @PakinSaudiArab @PakinSaudiArabRemove term: #Saudi Arabia #Saudi Arabia
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleاثراء میں "بدايات: سعودی آرٹ تحریک کا آغاز” نمائش کا انعقاد
    ranaazeem

    Related Posts

    اثراء میں "بدايات: سعودی آرٹ تحریک کا آغاز” نمائش کا انعقاد

    جولائی 13, 2026

    عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر یادگاری کرکٹ میچ، KAMC کرکٹ کلب نے جرنلسٹس کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

    جولائی 12, 2026

    ریاض میں PFL MENA فائٹ نائٹ، ہتان السیف نے شاندار ناک آؤٹ سے تاریخ رقم کر دی

    جولائی 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہفتہ: شوکت علی خان کو چار بین الاقوامی ممتاز پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل

    ستمبر 25, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان جولائی 13, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

    ریاض;- پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریاض میں مملکتِ سعودی عرب…

    اثراء میں "بدايات: سعودی آرٹ تحریک کا آغاز” نمائش کا انعقاد

    جولائی 13, 2026

    عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر یادگاری کرکٹ میچ، KAMC کرکٹ کلب نے جرنلسٹس کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

    جولائی 12, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.