Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت

    اکتوبر 3, 2026

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت
    پاکستان

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت

    ranaazeemranaazeemاکتوبر 3, 2026Updated:اکتوبر 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض : پاکستان پیپلز پارٹی گلف و سعودی عرب کے سینئر رہنما، بزمِ ریاض کے چیئرمین اور ممتاز اوورسیز پاکستانی محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام تعزیتی اجلاس اور دعائے مغفرت کا انعقاد کیا گیا۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی گلف و سعودی عرب کے عہدیداران و کارکنان، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ بزمِ ریاض کے ذمہ داران نے پاکستان اور سعودی عرب سے آن لائن شرکت کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، مجلسِ پاکستان، جمہوری وطن پارٹی، اے این پی، بزمِ ریاض اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے پیپلز پارٹی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مقررین نے محمد ریاض راٹھور کی سیاسی، سماجی، ادبی اور ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک فعال اور مخلص شخصیت قرار دیا۔

    پیپلز پارٹی گلف کے سیکرٹری جنرل محمد خالد رانا، صدر ثقافتی ونگ گلف قاضی اسحاق میمن، صدر ریاض ریجن احسن عباسی، سینئر نائب صدر وسیم ساجد اور سینئر رہنما سردار عبدالرزاق سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ محمد ریاض راٹھور پارٹی کے نظریاتی وابستگان میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے سیاسی فلسفے، جمہوریت، عوامی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔

    بزمِ ریاض کے نمائندوں نے مرحوم کی سماجی و ثقافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں متعدد محافل اور تقریبات کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں کردار ادا کیا۔

    اجلاس کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر قاری عزیز الرحمٰن درانی نے مرحوم کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی۔ شرکاء نے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026

    ریاض میں سفیرِ ایتھوپیا کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ

    ستمبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    پاکستان اکتوبر 3, 2026

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت

    ریاض : پاکستان پیپلز پارٹی گلف و سعودی عرب کے سینئر رہنما، بزمِ ریاض کے…

    ریاض میں پی ایف ایل کے سیمی فائنلسٹ فیصلہ کن مقابلوں کے لیے تیار

    اکتوبر 2, 2026

    معروف آئی ٹی پروفیشنل امتياز احمد کو سری لنکا میں Global CIO 200 Grand Final Winner Award سے نواز دیا گیا

    ستمبر 30, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.