Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » جدہ میں پاکستانی آموں کی شاندار نمائش، سعودی و پاکستانی شہریوں کی بھرپور شرکت
    پاکستان

    جدہ میں پاکستانی آموں کی شاندار نمائش، سعودی و پاکستانی شہریوں کی بھرپور شرکت

    ranaazeemranaazeemجولائی 10, 2026Updated:جولائی 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جدہ، سعودی عرب: پاکستان کے قونصل خانے جدہ نے پاکستان انویسٹرز فورم کے تعاون سے ایک مقامی سپر مارکیٹ میں ایک روزہ "پاکستانی مینگو فیسٹیول” کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں اور آم سے تیار کردہ مختلف غذائی مصنوعات کی شاندار نمائش کی گئی۔ فیسٹیول کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے جدہ چیمبر آف کامرس کے نائب چیئرمین شیخ عماد العبود اور ممتاز سعودی تاجروں کے ہمراہ کیا۔

    نمائش میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے لائے گئے اعلیٰ معیار کے آموں کے ساتھ آم سے تیار کردہ بسکٹ، پیسٹری، کیک اور دیگر مصنوعات پیش کی گئیں، جنہیں سعودی شہریوں، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بے حد سراہا۔ شرکاء نے پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے، خوشبو اور اعلیٰ معیار کو دنیا کے بہترین آموں میں شمار کیا۔

    اس موقع پر قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور سعودی مارکیٹ میں ان کی رسائی بڑھانے کے لیے قونصل خانہ آئندہ بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آموں کی طرح پاکستان کے کینو بھی سعودی عرب میں بے حد مقبول ہیں، اور آئندہ سیزن میں کینو فیسٹیول کے انعقاد کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    انہوں نے پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور کاوشوں سے یہ کامیاب نمائش ممکن ہوئی۔

    پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ فورم کا مقصد پاکستان کی معیاری زرعی و غذائی مصنوعات کو سعودی منڈی میں متعارف کرانا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی۔

    تقریب میں قونصل خانہ جدہ کی کمرشل قونصل سعدیہ خان اور سفارت خانہ پاکستان ریاض کی کمرشل قونصل ڈاکٹر زریں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سعودی تاجروں اور مہمانوں کو پاکستان کی زرعی پیداوار، برآمدی صلاحیت اور اعلیٰ معیار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

    تقریب میں شریک کمیونٹی رہنماؤں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی تجارتی راہیں ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    سعودی تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کے ذائقے، مٹھاس اور خوشبو کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ایونٹس سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے سفارتی مشنز اور پاکستان انویسٹرز فورم کے اشتراک سے ریاض اور دمام میں کامیاب مینگو نمائشوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے، جنہیں مقامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

    #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Cricket Federation (SCF) #Saudi Cricket Federation (SCF)
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous ArticleDCO، SDAIA اور ICAIRE کا اقوام متحدہ کے پہلے عالمی مکالمہ برائے مصنوعی ذہانت گورننس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد DCO نے محفوظ، قابلِ اعتماد اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے پالیسی سازوں کے لیے اخلاقی AI گائیڈ بک جاری کر دی
    Next Article ڈینیوب دمام میں پاکستانی آموں کا شاندار میلہ، سعودی شہریوں کی بھرپور دلچسپی
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ ستمبر 7, 2026

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں GIA Global Image Awards – Middle East کی…

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.