Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ستمبر 7, 2026

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ڈینیوب دمام میں پاکستانی آموں کا شاندار میلہ، سعودی شہریوں کی بھرپور دلچسپی
    Uncategorized

    ڈینیوب دمام میں پاکستانی آموں کا شاندار میلہ، سعودی شہریوں کی بھرپور دلچسپی

    ranaazeemranaazeemجولائی 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دمام: مورخہ 7 جولائی 2026 بروز منگل، پاکستان ایمبیسی سعودی عرب کے زیر اہتمام ڈینیوب ہائپر مارکیٹ، دمام میں پاکستانی آموں کی تشہیر کے لیے شاندار مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتی، تجارتی، سماجی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سعودی شہریوں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


    تقریب کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان کی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر شگفتہ زرین کی جانب سے کیا گیا، جبکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر منیر حسن نے انتظامی امور انجام دیے۔ افتتاحی تقریب میں ربن کاٹا گیا اور پاکستانی چونسہ آموں سے تیار کردہ خصوصی کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکاء کی تواضع مینگو ٹارٹس، کپ کیکس، کریم پفس اور آم سے تیار کردہ دیگر لذیذ مصنوعات سے کی گئی۔


    تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر TAFGA گروپ سردار الیاس خان تھے۔ اس موقع پر ڈینیوب ہائپر مارکیٹ کے نمائندگان عبدالرحمن شربینی اور ابراہیم مختار بن جمعہ، ڈاکٹر خالد الدوسری، سیدہ نمیرہ محسن شیرازی، سید ذوالنون بخاری، اریج فاروق، ڈاکٹر علی، منیر منشا، زنیرہ بخاری، عائشہ طارق اور فاطمہ بخاری، شہناز اختر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔


    پاکستانی چونسہ آموں کے منفرد ذائقے، خوشبو اور اعلیٰ معیار نے شرکاء اور خریداروں کو بے حد متاثر کیا، جس کے نتیجے میں میلے کے دوران آموں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ متعدد سعودی شہریوں نے پاکستانی آم بڑی مقدار میں خریدے، جبکہ بین الاقوامی سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور وی لاگرز نے تقریب کی بھرپور کوریج کر کے پاکستانی آموں کی شہرت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

    اس موقع پر وزیر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ پاکستان کے آم اور خصوصا چونسہ آم دنیا کے بہترین آموں میں شمار ہوتے ہیں اور سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں پاکستانی زرعی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تجارتی و ثقافتی پروگرام دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
    میلے میں شریک متعدد سعودی شہریوں اور دیگر مہمانوں نے پاکستانی چونسہ آموں کی خوشبو اور ذائقے کو بے حد سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دیگر خوشبودار اور اعلیٰ معیار کے پھل، خصوصاً آڑو، خوبانی، امرود، کینو، لیچی اور دیگر موسمی پھل بھی سعودی مارکیٹ میں متعارف کرائے جائیں تاکہ وہ بھی ان کے منفرد ذائقے اور معیار سے لطف اندوز ہو سکیں۔
    منتظمین نے امید ظاہر کی کہ مینگو فیسٹیول کی کامیابی سے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی آموں اور دیگر زرعی مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید فروغ پائیں گ

    #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Cricket Federation (SCF) #Saudi Cricket Federation (SCF)
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleجدہ میں پاکستانی آموں کی شاندار نمائش، سعودی و پاکستانی شہریوں کی بھرپور شرکت
    Next Article ریاض میں PFL MENA فائٹ نائٹ، ہتان السیف نے شاندار ناک آؤٹ سے تاریخ رقم کر دی
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو

    اگست 9, 2026

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس

    اگست 8, 2026

    جدہ: اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم.

    اگست 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    انٹرٹینمینٹ ستمبر 7, 2026

    ریاض میں GIA Global Image Awards کی پروقار تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں GIA Global Image Awards – Middle East کی…

    رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) کی وینس میں ہومو فیبر 2026 کے دوران سعودی دستکاری کی شاندار نمائش

    ستمبر 7, 2026

    جدہ میں OPVG کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

    اگست 18, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.