Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست

    ستمبر 27, 2026

    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد

    ستمبر 25, 2026

    ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست
    Uncategorized

    ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست

    ranaazeemranaazeemستمبر 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    اسلام کا پیغامِ امن اور عالمی منظرنامہ‘‘ پر اہم گفتگو
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض —سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تعلیمی و فکری تنظیم ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام ’’اسلام کا پیغامِ امن اور عالمی منظرنامہ‘‘ کے عنوان سے ایک فکر انگیز اور باوقار نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب ’’اظہار ہاؤس‘‘ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تنظیم کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر عظمت اللہ بُھٹہ نے کی، جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    نشست کا آغاز عبداللہ اقبال کیلانی کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جبکہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راشد محمود نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے ’’اظہار‘‘ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں قائم ہونے والی یہ تنظیم نوجوان نسل کی علمی، اخلاقی اور فکری تربیت، مثبت سوچ کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامہ سیاسی کشیدگی، علاقائی تنازعات اور معاشی بے یقینی جیسے چیلنجز سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پائیدار عالمی امن محض عسکری قوت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا، بلکہ عدل و انصاف، انسانی حقوق، باہمی احترام اور بامعنی مکالمہ عالمی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام امن، عدل، رواداری اور انسانی احترام کا آفاقی پیغام دیتا ہے اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کردار اور عملی رویے کے ذریعے اس پیغام کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر موجود کشیدگی کا مقابلہ جذباتی ردِعمل کے بجائے دانش، حکمت اور مثبت مکالمے کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

    پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ حکمتِ عملی اور باہمی تعاون کے ذریعے مسلم دنیا عالمی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو جدید علوم، تحقیق، اخلاقی اقدار اور دینی شعور سے آراستہ کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

    مہمانِ اعزاز پروفیسر اویس سلفی نے نوجوانوں کو ملت کا اہم علمی اور فکری اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی علمی، تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے پر زور دیا۔

    رانا خالد اکرم نے کہا کہ اسلام ایک جامع نظامِ حیات ہے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فکری رہنمائی نوجوان نسل کی اہم ضرورت ہے۔

    اس موقع پر عکاشہ مجاہد، عمر فاروق کیلانی، عبدالرزاق باجوہ، فیاض مغل، عبد الوحید اور عبدالحسیب سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے عالمی امن، انسانی اقدار کے فروغ، عدل و انصاف کے قیام اور نوجوان نسل کی مثبت فکری و اخلاقی تربیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

    صدارتی خطاب میں پروفیسر عظمت اللہ بُھٹہ نے مہمانِ خصوصی، مہمانانِ گرامی اور شرکائے نشست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر کے فکری اور معاشرتی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرکے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی علمی، اخلاقی اور فکری تربیت کو ’’اظہار‘‘ کے بنیادی مقاصد میں شامل قرار دیا۔

    انہوں نے قرآنِ کریم کی آیت ’’وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ‘‘ کی تلاوت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انسانیت کو امن و سلامتی کی راہ دکھائے اور معاشرے میں محبت، خیر، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

    نشست کے اختتام پر شرکائے محفل نے اسلام کے پیغامِ امن، مثبت فکری سرگرمیوں اور علمی مکالمے کے تسلسل کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں اور شرکائے نشست کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

    #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Cricket Federation (SCF) #Saudi Cricket Federation (SCF)
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleپاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    جرمنی میں نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کی تعارفی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی گفتگو

    اگست 9, 2026

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی اہم پریس کانفرنس

    اگست 8, 2026

    جدہ: اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم.

    اگست 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    Uncategorized ستمبر 27, 2026

    ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست

    ریاض —سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تعلیمی و فکری تنظیم ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام…

    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد

    ستمبر 25, 2026

    ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    ستمبر 23, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.