Close Menu
    English Arabic
    اختيارات المحرر

    ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست

    ستمبر 27, 2026

    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد

    ستمبر 25, 2026

    ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram RSS YouTube TikTok
    English عربی
    ٹرینڈنگ ٹوپکس:
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    World Point Media UrduWorld Point Media Urdu
    • پاک بھارت تنازعہ
    • پاکستان
    • ٹرینڈنگ
    • جنوب مشرقی ایشیا
    • صحت
    • معیشت
    • موسم
    You are at:Home » ریاض: تین ممتاز پاکستانی شخصیات کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
    پاکستان

    ریاض: تین ممتاز پاکستانی شخصیات کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

    ranaazeemranaazeemاگست 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter WhatsApp LinkedIn Copy Link Email Reddit Pinterest Telegram
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی قومی، سماجی، پیشہ ورانہ اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں سفارتخانۂ پاکستان ریاض میں ایک باوقار خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر اسد رومی، ابرار تنولی اور ڈاکٹر مجید خان کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ ’’تمغۂ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔

    تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے تینوں شخصیات کو تمغۂ امتیاز پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی و کاروباری شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ڈاکٹر اسد رومی پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے سابق صدر اور معروف سماجی شخصیت ہیں، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے طبی، سماجی اور فلاحی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

    ابرار تنولی پاکستان حج رضاکار گروپ کے آرگنائزر اور معروف سماجی کارکن ہیں، جنہوں نے حجاجِ کرام کی معاونت اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔

    ڈاکٹر مجید خان معروف ہارٹیکلچر پروفیشنل ہیں، جنہوں نے سعودی عرب کے ثقافتی اور ہارٹیکلچر شعبوں میں تقریباً 50 سال خدمات انجام دیں۔ ہارٹیکلچر، ثقافتی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے میدان میں ان کی طویل خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

    اس موقع پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے اپنی محنت، قابلیت اور سماجی خدمات کے ذریعے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسد رومی، ابرار تنولی اور ڈاکٹر مجید خان کی خدمات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اور تمغۂ امتیاز ان کی قومی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء نے تینوں معزز شخصیات کو صدارتی سول ایوارڈ ’’تمغۂ امتیاز‘‘ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اسے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک قابلِ فخر اور یادگار موقع قرار دیا۔

    #pakistan Remove term: #Saudi Arabia #Saudi ArabiaRemove term: #Saudi Arabia #PMLN #Saudi Arabia #PMLN
    Share. Facebook Twitter LinkedIn Email WhatsApp Copy Link
    Previous Articleریاض میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی۔
    Next Article ریاض: معروف کاروباری شخصیت توصیف گورایہ کی جانب سے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب.
    ranaazeem
    • Facebook
    • Instagram
    • LinkedIn

    Related Posts

    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد

    ستمبر 25, 2026

    ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    ستمبر 23, 2026

    سعودی عرب کے 96ویں یومِ وطنی پر مسلم لیگ ن کی خصوصی تقریب

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستانی ایگزیکٹو فورم (PEF) کے ساتویں بزنس نیٹ ورک میٹ اپ میں تاریخی پیش رفت، مختلف پاکستانی انویسٹر فورمز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    جولائی 4, 2026

    ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا نیا مرکز، "رواج سویٹس اینڈ بیکرز” کا افتتاح

    اپریل 17, 2026

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیر اہتمام ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد

    اکتوبر 26, 2025

    پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی —

    اکتوبر 18, 2025
    أخبار خاصة
    Uncategorized ستمبر 27, 2026

    ریاض میں ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام فکری نشست

    ریاض —سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تعلیمی و فکری تنظیم ’’اظہار‘‘ کے زیرِ اہتمام…

    پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ورلڈ CIO 200 سمٹ 2026 کراچی میں منعقد

    ستمبر 25, 2026

    ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    ستمبر 23, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    Demo
    Facebook X (Twitter) WhatsApp TikTok Instagram YouTube RSS
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز
    • ہوم
    • ٹیکنالوجی
    • دنیا
    • سیاست
    • کھیل
    • مشرق وسطیٰ
    • ویڈیوز

    ہم سے رابطہ کریں info@worldpointmedia.com

    ورلڈپوانٹ میڈیا © 2026 | Managed by Gulraiz
    • Privacy Policy
    • Terms
    • Accessibility

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.